Latest News

بوسٹر ڈوز کے لئے لگایاگیا خصوصی کیمپ، ریاستی وزیر نے لگوائی بوسٹر ڈوز، سبھی سے ڈوز لگوانے کی اپیل۔

بوسٹر ڈوز کے لئے لگایاگیا خصوصی کیمپ، ریاستی وزیر نے لگوائی بوسٹر ڈوز، سبھی سے ڈوز لگوانے کی اپیل۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
آزادی کے امرت مہاتسو کے موقع پر ریلوے روڑ پر واقع سرکاری اسپتال میں کووڈ بوسٹر ویکسین کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ریاست کے وزیر مملکت اور دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ کورونا مہا ماری کا مقابلہ کرنے کے لئے 18سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانی چاہئے تاکہ ملک سے کورونا کا خاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ صحتمندافراد ہی صحتمند ملک کی تعمیر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا مہا ماری کیوجہ سے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس مہاماری سے متاثر ہوئی ہے اس لئے اس جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت ہند نہ صرف کووڈ ویکسین لگوارہی ہے بلکہ اب بوسٹر ڈوز بھی لگوایا جارہا ہے تاکہ یہ مرض دوبارہ اپنے پیر نہ پسار سکے۔انہوں نے کہا کہ اس کام میں ہم سبھی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ 18سال سے زائد عمر کے سبھی مرد وخواتین بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں ۔اس دوران کنور برجیش سنگھ نے آزادی کی 25ویں برسی کو امرت مہاتسو کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں اور دوکانوں پر ترنگا ضرور لہرائیں اور لوگوں کو اس کی اہمیت ضرور بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے یوم آزادی کی 75ویں برسی کے موقع پر ہر گھر پر ترنگا مہم چلائی جارہی ہے اور اس دوران پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور نوجوان نسل کو بتایا جائے گا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہمارے اکابرین نے کس کس طرح کی قربانیاں پیش کی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سکھ پال سنگھ، سرکاری اسپتال انچارج اجے تیاگی، بی جے پی کے شہر صدر وپن گرگ، ارون گپتا، سنجے شرما، نتن شرما، نیرج گرگ اور نریش کمار وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر