Latest News

خاتون نے سب انسپکٹر اور دو پولیس اہلکاروں پرلگائے سنگین الزامات، سی ایم اور ڈی جی پی کو بھیجا مکتوب۔

خاتون نے سب انسپکٹر اور دو پولیس اہلکاروں پرلگائے سنگین الزامات، سی ایم اور ڈی جی پی کو بھیجا مکتوب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
کوتوالی علاقہ کے گاوں راجو پور پولیس چوکی کے ایک گاوں کی رہنے والی خاتون نے وزیر اعلیٰ اترپردیش ڈی جی پی سمیت قومی خواتین کمیشن اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو مکتوب ارسال کرکے ایک سب انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں پر سنگین الزام عائد کئے ہیں ۔متاثرہ خاتون نے مکتوب میں پولیس اہلکارو ں پر کارروائی نہ ہونے کے سبب خود کشی کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔
دیوبند کوتوالی علاقہ کی رہنے والی خاتون نے بتایا کہ اس کا شو ہر باہر کام کرتا ہے اور وہ گھر میں اکیلی رہتی ہے ۔خاتون کا الزام ہے کہ اسی کافائدہ اٹھاتے ہوئے روز بروز ایک سب انسپکٹر دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ آکر اس کے نازیبا سلوک کرتے ہیں ۔اتنا ہی نہیں اسے بار بار فون کرکے دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے کسی معاملہ میں جھوٹا پھنسا کر جیل بھیج دیں گے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روز بروز کی دھمکیوں سے پریشان ہوگئی ہے ۔متاثرہ خاتون نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کشی کرنے پر مجبور ہے ۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ اترپردیش اور بی جے پی سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات سورج رائے کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی شکایت ابھی تک انکے پاس نہیں پہنچی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر جانچ کے بعد کارروائی کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر