Latest News

مویشیوں میں پھیل رہی پُر اسرار بیماری کو لیکر محکمہ الرٹ، بیماری کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پرکوششیں شروع، ہر بلاک میں تشکیل دی ٹیمیں۔

مویشیوں میں پھیل رہی پُر اسرار بیماری کو لیکر محکمہ الرٹ، بیماری کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پرکوششیں شروع، ہر بلاک میں تشکیل دی ٹیمیں۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ضلع میں مویشیوں میں پھیلی پرُاسرار بیماری کے علاج کے لئے محکمہ حیوانات اور محکمہ صحت مستعد ہوگیاہے، حالانکہ ابھی بریلی بھیجے گئے نمونہ نہیں آئے لیکن جس تیزی سے مویشیوں میں بیماری پھیل رہی ہے اس سے جانوروں کے مالکوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کی نیند بھی حرام ہوگئی ہے، جس کے بعد بیماری کی روک تھا م کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کردی گئی ہے، اتوار کے روز محکمہ صحت اور محکمہ حیوانات کی ٹیم نے بیماری کی روک تھام کے لئے مہم کا آغاز کردیاہے، جس کے تحت ہر بلاک میں آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میںمویشیوں میں لمبی اسکن( جلد کی گانٹھ) کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں الگ الگ جگہوں پر ایکسو سے زائد جانور بیمار ہو چکے ہیں۔ اس بیماری کے حوالے سے محکمہ حیوانات بھی حیرت زدہ ہے، جس کے بعد محکمہ کے جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر آر کے سکسینا نے بتایا کہ ہر بلاک میں آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہیں بیماری کی روک تھام کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ گاو ¿ں میں بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ ٹیمیں گاوں کا مسلسل دورہ کر رہی ہیں اور جانوروں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے نمونوں کی رپورٹ جلد ہی بریلی اور بھوپال سے آئے گی،جس کے بعد بڑے پیمانے پر علاج شروع کیا جائیگا۔ انہوںنے بتایا کہ مویشی مالکان کو جانوروں کو دور۔ دور اور الگ الگ باندھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر