Latest News

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی اسپتال میں داخل، خیر خواہوں اور چاہنے والوں سے دعاء صحت کی اپیل۔

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی اسپتال میں داخل، خیر خواہوں اور چاہنے والوں سے دعاء صحت کی اپیل۔
دیوبند/نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ اور دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ مولانا سید ارشد مدنی کو بیماری کی وجہ سے بدھ کو دہلی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مولانا ارشد مدنی کے خیر خواہوں اور چاہنے والوں نے سب سے مولانا کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی مسلم تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور  دارالعلوم دیوبند کے صدر المدارسین مولانا سید ارشد مدنی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے چاہنے والے ممتاز مسلم مذہبی رہنما مولانا سید ارشد مدنی کے لیے مسلسل دعا کر رہے ہیں اور فون پر مسلسل ان کی صحت جاننے کی کوشش میں ہیں.
اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ مولانا کو کمزوری، بخار اور صحت میں مسلسل گراوٹ کے باعث دہلی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں زیر علاج ہیں اور اب ان کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے تمام چاہنے والوں، خیر خواہوں، آئمہ، ارباب مدارس، علمائے کرام، طلباء، جمیعت کارکنان اور عوام سے مولانا کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ مولانا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
اُدھر، مولانا سید ارشد مدنی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر کے بعد جمعیت علماء ہند کے صدر اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی اور مولانا اسجد مدنی نے ہسپتال پہنچ کر مولانا ارشد مدنی کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں سے معلومات لی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر