Latest News

کابل کے ایک اسکول میں خودکش بم دھماکے میں 21 جا بحق، 27 زخمی۔

کابل کے ایک اسکول میں خودکش بم دھماکے میں 21 جا بحق، 27 زخمی۔
کابل: طالبان کی حکومت کے بعد بھی افغانستان میں بم دھماکوں کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے ایک ایجوکیشن سینٹر میں جمعہ کو خودکش بم دھماکے میں 21 لوگ ہلاک ہو گئے۔ حلانکہ پہلے سو کے قریب بچوں کی ہلاکتوں کی خبر آئی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ رپورٹنگ کے دوران انسانی حواس متزلزل ہو گئے۔ اسکول کے اردگرد لاشوں کی شناخت کرنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔ کہیں ہاتھ تھے، کہیں پاؤں تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا شہر کے مغرب میں دشت برچی کے علاقے کے ایک اسکول میں ہوا۔ ایک مقامی صحافی بلال سروری نے اس حملے پر ٹویٹ کیا، "ہم نے اب تک اپنے 100 طلبہ کی لاشیں گن لی ہیں۔ ہلاک ہونے والے طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ کلاس کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ وہ طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کر رہے تھے۔"
ایک مقامی صحافی کے مطابق اس واقعے میں زیادہ تر طلبہ ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر ہزارہ اور شیعہ تھے۔ ہزارہ افغانستان کا تیسرا بڑا نسلی گروہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر