Latest News

گجرات: پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ کی ہیروئن برآمد، 40 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 2 پاکستانی شہری گرفتار۔

گجرات: پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ کی ہیروئن برآمد، 40 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 2 پاکستانی شہری گرفتار۔
احمد آباد :(ایجنسی) گجرات ساحل سے ایک بار پھر کثیر مقدار میں ہیروئن کی برآمدگی ہوئی ہے۔ اس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایس گجرات خفیہ جانکاری کی بنیاد پر انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے مشترکہ طور سے 6 کشتی رانوں کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو پکڑا، جس میں تقریبا 40 کلوگرام ہیروئن تھی۔ اندازہ کے مطابق اس کی بازار میں قیمت 200 کروڑ روپے ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ 14 / 13 ستمبر 2022 کی شب ایک خفیہ جانکاری پر آئی سی جی نے منصوبہ بندی کے ساتھ بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن ( آئی ایم بی ایل) کے قریبی علاقہ میں گشت کے لیے جہازوں کے دوتیز انٹر پٹری ۔408 اور سی-454 تعینات کیے۔ رات کے دوران ایک پاکستانی کشتی کو ہندوستانی آبی علاقہ میں مشتبہ طور پر دیکھا گیا۔ چیلنج پیش کیے جانے کے بعد پاکستانی کشتی ایک حصہ میں چڑھ گئی اور ٹال مٹول کرنے لگی۔ پھر ہیروئن کے ذخیرہ کو دو آئی سی جی جہازوں کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ برآمد کیا گیا۔ اس میں 40 کلو ہیروئن تھی جس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس دوران کُل پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں دو پاکستانی شہری بھی ہیں، سبھی ایجنسیوں کے ذریعہ آگے کی مشتر کہ جانچ کے لیے کشتی کو چکھا ؤلا یا جارہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں انڈین کوسٹ گارڈ اوراے ٹی ایس گجرات کے ذریعہ اس طرح کی یہ پانچوی مشتر کہ مہم ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر