Latest News

ایران کلچر ہاوس کے کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی کی دیوبند پہنچ کر علماء سے خصوصی ملاقات، ہندوستان اورایرانی تہذیب کے حوالہ سے گفتگو، کہا دیوبند سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے علم کی روشنی۔

ایران کلچر ہاوس کے کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی کی دیوبند پہنچ کر علماء سے خصوصی ملاقات، ہندوستان اورایرانی تہذیب کے حوالہ سے گفتگو، کہا دیوبند سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے علم کی روشنی۔
دیوبند:  سمیر چودھری۔
ایران ایمبیسی میں ایران کلچر ہاﺅس کے کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے دیوبندپہنچ کر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی سمیت دیگر علماءکرام سے ملاقات کی اور ہندوستان و ایران کی مشترکہ تہذیب کے حوالہ سے گفتگو کی۔ دارالعلوم دیوبند پہنچنے پر مہمان خانہ میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند میں دی جانے والی تعلیمات کے سلسلہ میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ 
اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند آنے کی ان کی بڑی خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ ڈاکٹر محمد علی ربانی نے ہندوستان اور ایران کی تہذیب کے بارے میں بتایاکہ یہ ایک مشترکہ تہذیب ہے جس میں دونوں ہی ملکوں کی تہذیبی روایات کا حسین سنگم نظر آتا ہے۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے مختلف شعبوں کو دیکھنے کے بعد کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے نظام تعلیم کی ستائش کی۔ دارالعلوم دیوبند کی لائبریری دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کتب خانوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور یہ عظیم کتب خانہ جس میں زبور، توریت اور حضرت عالمگیر کے ہاتھ سے تحریر کردہ قرآن کریم بھی موجود ہے ، یہ ایک نایاب کتب خانہ ہے۔ انہوں نے لائبریری میں موجود فارسی کتب جن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ہزار ہے، دیکھ کر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم کے ذمہ داران کو ایران آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ایران میں آکر سبھی مسلک کے مدارس کا بچشم خود معائنہ کریں۔ 
بعد ازاں ایران کلچر ہاﺅس کے کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی دارالعلوم وقف پہنچے اور وہاں پر انہوں نے ادارہ کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی سے ملاقات کی اور ادارہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تعلیم کے بڑے مرکز ہیں اور یہاں سے تعلیم حاصل کرکے طلبہ پوری دنیا میں دین کی روشنی پھیلا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد علی ربانی نے مولانا محمد سفیان قاسمی کو بھی ایران آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے خطاطی کے لئے یہاں کے علماءسے تبادلہ خیال کیا اور فارسی سعدی خوانی اور مسابقات قرآنی میں تمام علماءاور دانشوران سے شرکت کی درخواست کی۔ ڈاکٹر محمد علی ربانی نے مدرسہ تدریس القرآن کا بھی دورہ کیا جہاں پر ادارہ کے مہتمم قاری توحید نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مترجم کے طو رپر مہدی باقر موجود تھے ۔واضح ہو کہ ڈاکٹرربانی کا یہ دورہ مولانا شہزاد قاسمی کی دعوت پر ہوا جنہیں ایران کلچر ہاﺅس کی جانب سے دیوبند میں فارسی زبان کا استاذ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اہل دیوبند سے اپیل کی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور فارسی زبان سیکھیں ۔ اس موقع پرقاری یاسین ،سلیم عثمانی، ڈاکٹر اےس اے عزیز، مولانا راشد جمال، جاوید آسی، ریحان انصاری وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر