Latest News

23 مہینے سے جیل میں بند کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت۔

23 مہینے سے جیل میں بند کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت۔
 نئی دہلی :صحافی صدیق کپن کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ صدیق کپن کو حکومت اتر پردیش کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یو اے پی اے کے تحت دفعات لگائی گئی تھیں۔ ۔ہاتھرس معاملے میں تشدد بھڑکانے کی سازش رچنے کے الزام میں صدیق کپن کو اترپریش پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے صدیقی کپن کو ضمانت کو دینے سے انکار کر دیا تھا ہے، الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صدیقی سپریم کورٹ گئے تھے جہاں سے یوپی حکومت کو نوٹس دے کر پانچ ستمبر تک جواب طلب کیا گیا تھا۔ يوپی حکومت سپریم کورٹ میں داخل حلف نامے میں صدیقی کپن کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی بات کی تھی لیکن جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے میں اُنہیں ضمانت دے دی اور پچھلے 23 مہینے سے یوپی کے ہاتھرس جیل میں بند صدیقی کپن کے باہر آنے کی امید ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر