Latest News

دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ میں ہوگی ترمیم، اب 24 ستمبر سے قبل ہوگا مدارس کے سروے کے سلسلہ میں ارباب مدارس کا اجلاس، آج اہم میٹنگ، 12 ستمبر سے مجلس شوریٰ۔

دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ میں ہوگی ترمیم، اب 24 ستمبر سے قبل ہوگا مدارس کے سروے کے سلسلہ میں ارباب مدارس کا اجلاس، آج اہم میٹنگ، 12 ستمبر سے مجلس شوریٰ۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
اترپردیش یوگی حکومت کی جانب سے غیر سرکاری مدارس کا سروے کئے جانے کے فیصلہ کو لیکر ارباب مدارس میں سخت تشویش اور فکرمندی دیکھنے کو مل رہی ہے ،اسی کو لیکر دارالعلوم دیوبند نے ذمہ داران مدارس کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے ،جس کی تاریخ 24 ستمبر متعین کی گئی تھیںلیکن اس اب اس تاریخ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا، جس کا فیصلہ ہفتہ کو مجلس تعلیمی کی میٹنگ میں کیاجائیگا۔
وہیں آئندہ 12 ستمبر سے مجلس شوریٰ کا سہ روزہ بجٹ اجلاس منعقد ہورہاہے، جس میں مدارس کے سروے کے لیکر بھی غور و خوض کرکے بڑافیصلہ لیا جائیگا،جس پر ارباب مدارس کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے غیر سرکاری مدارس کا سروے کئے جانے کا فیصلہ کیاہے، جس کو لیکر ملی تنظیموں اور ارباب مدارس میں سخت فکری مندی اور تشویش پائی جارہی ہے،اس سلسلہ میں حال ہی میں جمعیة علماءہند کے تحت ایک اہم اجلاس کاانعقاد دہلی میں واقع جمعیة علماءہند کے مرکزی دفتر میں کیاگیا،جہاں علماءکرام نے غور و خوض بعد ایک بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ،جو مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے ساتھ سرکار سے بھی اس مسئلہ پربات چیت کریگی، لیکن کمیٹی کی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی حکومت نے آئندہ 11 ستمبر سے افسران کو سروے کا عمل شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں، جس کے سبب آئندہ 24 ستمبر کو دارالعلوم دیوبند میں ہونے والے مدارس کے ذمہ داران کے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا اور اب یہ اجلاس 24 ستمبر سے قبل دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہوگا۔
اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایامدارس کے سروے کرائے جانے کے فیصلہ کے متعلق دارالعلوم دیوبند کی جانب سے منعقد ہونے والے ارباب مدارس اور ذمہ داران کے اجلاس کو اب 24 ستمبر سے قبل منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی اجلاس کے سلسلہ میں نئی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہفتہ کی شام کو دارالعلوم دیوبند میں اس سلسلہ میں مجلس تعلیمی کی میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں نئی تاریخ کافیصلہ کیا جائیگا۔ 
وہیں ذرائع کے مطابق سروے کا عمل آئندہ 11 ستمبر سے شروع ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں،ایسی صورتحال میں 24 ستمبر کی تاریخ کافی طویل ہوجائیگی، اسلئے یہ اجلاس اب ایک ہفتہ قبل کیاجاسکتاہے۔ وہیں آئندہ 12 ستمبر سے دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ بجٹ اجلاس منعقد ہونے جارہاہے، جس میں اس مرتبہ بجٹ سے زیادہ مدارس کے تحفظ کے سلسلہ میں غوروخوض کیا جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے اور یوگی سرکار کے حالیہ فیصلہ کو لیکر کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتاہے۔ جس پر اہل مدارس اورملت اسلامیہ کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر