Latest News

کسانوں نے بجلی گھر پر شروع کیا غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا، کسان لیڈران کا انتباہ، جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا جاری رہے گا۔

کسانوں نے بجلی گھر پر شروع کیا غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا، کسان لیڈران کا انتباہ، جب تک تمام مطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا جاری رہے گا۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
بھارتیہ کسان یونین (تومر) کے عہدیداروں نے کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر کے دفتر پر غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کر دیا ہے اور بجلی کارپوریشن کے ان افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے گاو ¿ں میں چھاپے مارے اور کسانوں کو ہراساں کیا۔ کسان رہنماو ¿ں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔
آج بھارتیہ کسان یونین تومر کے منڈل صدر چودھری وریندر سنگھ اوہلان کی قیادت میں یونین کے عہدیدان اور کسان سانپلہ روڈ پر واقع ایگزیکٹیو انجینئر بجلی کے دفتر پہنچ کرسابقہ اعلان کے مطابق غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر چودھری وریندر سنگھ نے کہا کہ تنظیم پہلے ہی انتباہ دے چکی تھی کہ اگر 26 ستمبر تک کسانوں کے مفاد میں ان کے تمام مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ 27 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دیہات میں محکمہ بجلی کی طرف سے کئے گئے چھاپوں کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ گنےّ کی مکمل ادائیگی تک کسی کاشتکار کا کنکشن نہ کاٹا جائے۔ ٹیوب ویلوں پر کیمپسٹر چارج ختم کیا جائے۔ کسان کی رضامندی کے بغیر کسی بھی بجلی کنکشن پر بجلی کا میٹر نہ لگایا جائے۔ آبادی والے علاقے سے گزرنے والی ایچ ٹی لائن کو فوری ہٹایا جائے۔ گاو ¿ں اور ٹیوب ویلوں پریکساں روشنی کا انتظام کیا جائے۔ صارفین کے بجلی کے بل جو غلط بنائے گئے ہیں اس کی فوری اصلاح کی جائے اور کسانوں کو ہراساں کرنے والے بجلی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وریندر چودھری نے انتباہ دیا کہ اگر تمام مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو علاقے کے تمام کسان اپنے بجلی کے میٹر اتار کر ایس ڈی او آفس میں اہلکاروں کے حوالے کر دیں گے۔ احتجاج کرنے والوں میں راکیش تیاگی، سنجے تیاگی، گورو، روہتاش، ساجد کھٹولی، عمران کھٹولی، اکرم، سشیل پہاڑ پور، مونا، وسیم، ناتھ رام، امبریش سینی، میانک رانا، نکھل تیاگی وغیرہ شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر