Latest News

پولیس نے حاجی اقبال کی گلو کل یونیورسٹی سے پانچ کروڑ کاتعمیراتی سامان ضبط کیا۔

پولیس نے حاجی اقبال کی گلو کل یونیورسٹی سے پانچ کروڑ کاتعمیراتی سامان ضبط کیا۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے تھانہ مرزا پور پولیس کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس میں سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی گلوکل یونیورسٹی سے تقریباً پانچ کروڑ روپے کی تعمیراتی اور سیٹنگ کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔ تین دن سے پولیس سامان کی نشان دہی کر رہی تھی،جس کو آج ضبط کرلیاگیا۔ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایا کہ چار دن قبل یمنا نگر کے رہائشی ٹھیکیدار کرم جیت کی جانب سے سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال، ان کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی، بیٹوں واجد، عالیشان، جاوید اور افضال کو مرزا پور تھانے میں دھوکہ دے کر مارپیٹ اور لوٹ کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ کرم جیت نے الزام لگایا تھا کہ تقریباً سات سال قبل اس نے گلوکل یونیورسٹی میں تعمیر کے وقت تعمیراتی اور سیٹنگ کا سامان کرایہ پر دیا تھا۔ جب وہ کرایہ مانگنے یونیورسٹی گیا تو اسے حاجی اقبال اور ان بھائیوں و بیٹوں نے مارا پیٹا اور اس کی جیب سے رقم بھی چھین لی۔ایس پی دیہات نے بتایا کہ تین دن سے پولس اس معاملے میں سامان کی نشان دہی کر رہی تھی۔ آج مرزا پور پولیس نے گلوکل یونیورسٹی سے تقریباً پانچ کروڑ روپے کا سامان ضبط کیا ہے۔ پولیس اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ڈاکٹر وپن ٹاڈا ایس ایس پی سہارنپورنے بتایا کہ حاجی اقبال وغیرہ کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے گلوکل یونیورسٹی سے تقریباً پانچ کروڑ روپے کا سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاءکو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد سامان کے حوالے سے مزید کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر