Latest News

سروے کی مخالفت نہیں جانچ میں تعاون کریں اہل مدارس، میڈیا بھی مدارس تئیں مثبت رویہ اپنائے، ملک کے لیے مدارس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: سروے پر دارالعلوم کا موقف۔

سروے کی مخالفت نہیں جانچ میں تعاون کریں اہل مدارس، میڈیا بھی مدارس تئیں مثبت رویہ اپنائے، ملک کے لیے مدارس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: سروے پر دارالعلوم کا موقف۔
دیوبند: دارالعلوم دیوبند نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرانے کے لیے منعقد کی گئی کانفرنس میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں مدارس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مدرسہ ملک کے آئین کے تحت ہیں اور مدارس کے اندر کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں ہے، اس لیے اتر پردیش حکومت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کو لے کر ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ سروے میں تعاون کرتے ہوئے مکمل اور درست معلومات دیں۔
کانفرنس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے واضح کیا کہ انہیں یوگی حکومت کے مدارس کے سروے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مدرسہ چلانے والوں سے سروے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مدارس کے اندر کوئی چیز چھپی نہیں ہے، مدارس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدارس کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور تعلیمی ایکٹ اور ملک کے آئین کے تحت مدارس چلانے والوں کو مذہبی آزادی قرار دیا۔ اس کے مطابق تدریسی کام کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سروے میں تعاون کرنے اور اپنے مدارس کے بارے میں مکمل اور درست معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مدارس نے ملک کی آزادی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے تمام مدارس چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کاغذات، حساب کتاب اور زمین کے دستاویزات صحیح طریقے سے کریں۔

کانفرنس کے دوران کل ہند را بطِ مدارس اسلامیہ کے ناظم مولانا مفتی شوکت بستوی نے کانفرنس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کبھی بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائے گئے، اس لیے میڈیا کو مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ مدارس کی طرف مدارس اپنے اکاؤنٹس کو درست رکھیں، اپنے کاغذات اور اکاؤنٹس کو شفاف رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مدارس ایک کھلی کتاب ہے اور ان کے دروازے ہمیشہ سب کے لیے کھلے ہیں، اس لیے اگر حکومت سروے کرائے تو اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ پوری معلومات کے ساتھ صحیح معلومات دیں اور اس میں تعاون كریں۔

امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے بیان کے اہم نکات۔

1 ۔ حقوقِ اطفال کا خیال رکھتے ہوئے طلبہ کو مارنے پیٹنے کے طریقوں کو آج سے ہی طلاق دیدیجئے ورنہ آپ مدارس کو محفوظ نہیں رکھ پائیں گے 

2 ۔ مدارس میں صحت بخش ماحول کا خیال رکھا جائے، غسل خانوں اور استنجاء خانوں کو  صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اگر ضرورت ہو تو اس کے لیے ایک مستقل آدمی رکھ لیا جائے

3 ۔ تمام مدارس میں ہائی اسکول تک عصری تعلیم کا لازمی انتطام کیا جائے، دارالعلوم دیوبند میں بھی آئندہ سال سے اس کا آغاز ہوجائے گا ان شاءاللہ 

4 ۔ مدارس اسلامیہ میں مالی حساب و کتاب میں بطور خاص شفافیت خیال رکھا جائے اپنے طور سے سالانہ آڈٹ کرائیں، آئندہ سالوں میں رابطۂ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے نمائندے بھی مختلف مواقع پر مربوط مدارس میں حساب و کتاب کا جائزہ لیا جا سکتا ہے 

5 ۔ زمین جائیداد کے کاغذات مستحکم رکھیں اس سلسلے میں بالکل بھی کوتاہی سے کام نہ لیں

6 ۔ حالیہ سروے سے ہرگز ہرگز تشویش میں مبتلاء نہ ہوں، بلکہ سروے ٹیم کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرائیں 

7 ۔ ملک کو جیسے عصری تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے بالکل اسی طرح ملت کو اچھے عالم و مفتی، اچھے حافظ و قاری، اچھے امام و مؤذن اور اچھے دینی خدام کی بھی ضرورت ہے جو مدارس سے ہے پوری ہوگی، اس لیے مدرسے اپنے نظام کے ساتھ چلتے رہیں گے ان شاءاللہ  

8 ۔ حدودِ شرع میں رہتے ہوئے جائز معاملات میں حکومت کا ہر ممکن تعاون کریں، مقابلہ آرائی کی فضاء قائم نہ ہونے دیں

9 ۔ مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران اور متعلقین ہمت و حوصلہ اور باہمی تعاون کو فروغ دیں

10 ۔ مدارس اسلامیہ سے وابستہ تمام لوگ رجوع الی اللّٰہ کا خاص اہتمام کریں 

سمیر چوہدری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر