Latest News

حضرت علامہ قمر الزماں الہ آبادی نے مختلف مقامات پر کیا روحانی مجالس سے خطاب، ذکر اللہ کا کثرت سے اہتمام اور بزرگوں سے رشتہ استوار کرنے کی نصیحت۔

حضرت علامہ قمر الزماں الہ آبادی نے مختلف مقامات پر کیا روحانی مجالس سے خطاب، ذکر اللہ کا کثرت سے اہتمام اور بزرگوں سے رشتہ استوار کرنے کی نصیحت۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
ممتاز بزرگ عالم دین حضرت علامہ شاہ قمرالزماں الٰہ آبادی رائے پور میں واقع رحیمی خانقاہ میں پہنچے جہاںخانقاہ کے سربراہ شاہ عتیق احمد نے حضرت کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران ایک روحانی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا شاہ قمر الزماں نے علمائ، عوام اور روزانہ آنے والے مہمانوں و زائرین خانقاہ کو ناصحانہ خطاب کیااور ذکر کی اہمیت،عظمت اور رفعت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ذکر اللہ کی کثرت سے جنت کے درجات بلند ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا ذکر الٰہی کو اپنا شیوہ بنایا جائے،دعائیں سیکھنے سکھانے کا بھر پور اہتمام کیا جائے، بزرگوں سے تعلق استوار کیا جائے، ان کی مجالس کو غنیمت سمجھا جائے، روحانیت و ایمانیت کی شمع فروزاں کی جائے۔ 
بعد ازاں انہوں نے خانقاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ رحیمی ایک ایسی خانقاہ ہے جس نے تصوف کے تمام اصولوں، ضابطوں، روشن حکایتوں اور تعلیمات کو اپنی اصل شکل میںبرقرار رکھا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائے۔اس دوران مولانا نے ملک میں امن و امان اور امت کی خوشحالی و کامرانی کے لئے دعا کرائی۔ بعد ازاں مولانا مدرسہ فیض ہدایت رائے پور اور مولانا سید مکرم حسین قدس سرہ کی تعزیت کے لئے سنسار پور تشریف لے گئے۔ واپسی میں مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کو مولانا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اور انہوں نے جامعہ رحمت گھگھرولی کے اساتذہ و طلباءکے ساتھ بڑی گرم جوشی کے ساتھ مولانا کا استقبال کیا۔ 
جامعہ میں مولانا شاہ قمرالزماں الٰہ آبادی نے عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی سے اپنے دیرینہ تعلقات اور محبت کا اظہار کیا اور اجتماعی دعاءکرائی۔ مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانوں بالخصوص مولانا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ تشریف لائے یہ آپکی ہمارے تئیں محبت ہی ہے۔ اللہ تعالی مولانا کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اسی طرح آپ ہمیں اپنی شفقتوں و عنایتوں سے نوازتے رہےں۔ بعد ازیں خانقاہ پٹھیڑ میں مولانا موصوف کا استقبال خانقاہ کے سربراہ صوفی معین الدین نے کیا،اس دوران جامعہ ضیاءالعلوم خانقاہ پٹھیڑ میں مغرب کی نماز ادا کی بعد ازیں روحانی مجلس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے عوام و خواص کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔حضرت کی رقت آمیز دعاءپر مجلس کا اختتام ہو۔
ا س دوران خصوصی طور پر مولانا ظہور احمد قاسمی، مولانا احمد جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور، مولانا صادق ،مولانا ممشاد، عمر معینی ،قاری جنید، مولانا محبوب قمرالزماں، مولانا عبداللہ قمرالزماں، مولانا احمد سعیدی،مفتی راشد ندوی،مفتی ناصرالدین مظاہری، مولانا شوکت نقشبندی، قاری مرغوب الرحمن، مفتی سخاوت قمر،مولانا یعقوب بلند شہری،مولانا احسان محسن، قاری سعید الظفر،عبداللہ اطہر صدیقی،مولانا مختارالحسن، مولانا سراج،مولانا عبدالخالق مغیثی وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر