Latest News

ضلع انتظامیہ نے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی دو سو کروڑ کی جائیدادوں کی قرقی شروع کی، انعامی رقم بڑھا کر کی پچاس ہزار۔

ضلع انتظامیہ نے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی دو سو کروڑ کی جائیدادوں کی قرقی شروع کی، انعامی رقم بڑھا کر کی پچاس ہزار۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
ضلع انتظامیہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال، ان کے بھائی محمود علی اور بیٹوں کی 203 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی۔ اس کے تحت پولس انتظامیہ نے 148 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے۔ جن پر بدھ کی دوپہر بعد قرقی کی کارروائی شروع کردی گئی۔گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضلع مجسٹریٹ نے جائیدادوں کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں جن میں گینگسٹر ایکٹ، ریپ، لینڈ گریبنگ، دھوکہ دہی، ڈکیتی اور غیر قانونی کان کنی شامل ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حاجی اقبال کے خلاف تھانہ مرزا پور اور بیہت میں گینگسٹر ایکٹ، لوٹ وغیرہ کے مزید تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وہ کئی مقدمات میں مطلوب ہے ان پر پچیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا جسے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اب پولیس انتظامیہ نے حاجی اقبال، ان کے بھائی اور بیٹوں کے نام پر 148 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جو کہ تھانہ مرزا پور، کوتوالی بہٹ، تھانہ فتح پور، کوتوالی صدر بازار اور سہارنپور سمیت ضلع کے کئی علاقوں میں ہیں۔ ان میں کئی بے نامی جائیدادیں بھی ہیں۔ پولیس نے ان جائیدادوں کو نشان زد کیاہے اور ضلع مجسٹریٹ کو اٹیچ منٹ کے لیے رپورٹ بھیجی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ نے 203 کروڑ روپے کی ان جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔جس کے بعد بدھ کی دوپہر بعد سے قرقی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے کہا کہ حاجی اقبال کی 203 کروڑ روپے کی 148 جائیدادیں جلد ضبط کی جارہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر