Latest News

مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ کے مختلف مدارس کا سروے۔

مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ کے مختلف مدارس کا سروے۔
مظفر نگر: سمیر چودھری۔
حکومت اترپردیش کی جانب سے مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے۔ منگل کو ڈپٹی کلکٹر بڈھانہ(مظفرنگر) ارون کمار کی صدارت میں قصبہ کے مختلف مدارس کا سروے کیا گیا۔ اور 11 پوائنٹس پر سروے ٹیم نے باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر جمعیة علماءہند شاخ بڈھانہ کے عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ قصبے کے مدارس جیسے دارالعلوم شاہ ولی اللہ، مدرسہ صدیقیہ دعوت الایمان، مدرسہ سراج العلوم وغیرہ کا سروے کیا۔ سروے ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کلکٹر بڈھانہ کر رہے تھے۔ڈپٹی کلکٹر ارون کمار اور بلاک ایجوکیشن آفیسر کرن یادو قانون گو انیل ملک جے ای انیل کمار نے مدارس پہنچ کر 11 پوائنٹس کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر ارون کمار نے بتایا کہ قصبہ اور دیہی علاقوں کے غیر تسلیم شدہ مدارس میں سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے نکات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر کرن یادو نے کہا کہ سروے پوائنٹ کے مطابق تمام مدارس کا سروے کیا جائے گا۔ سروے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیة علماءہند کے عہدیدار آصف قریشی نے کہا کہ جو ٹیم سروے کر رہی ہے اسے مدارس کی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور سروے میں ٹیم کا بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر