Latest News

شیخ نگینوی کوامریکہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ہالی ووڈ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔

شیخ نگینوی کوامریکہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ہالی ووڈ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
نگینہ۔بجنور: اردو کے نامور محقق اور دبستان بجنور کے خالق شیخ نگینوی کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ انٹر نیشنل یونی ورسٹی ہالی ووڈ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی ہے۔ 
محمد ارشد ”شیخ نگینوی“ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے پر شہر کی علمی، ادبی و سماجی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ معلوم ہو کہ شیخ نگینوی کا شمار بجنور ضلع کی ادبی و تحقیقی شخصیات میں ہوتا ہے اور ان کی تحریر ضلع میں ایک سند کا درجہ رکھتی ہے۔ گو کہ ان کا تخلیقی سفر جاری ہے لیکن ا ن کا سب سے بڑا کارنامہ ”دبستان بجنور“ کی تخلیق ہے۔ اتر پردیش پاور کارپوریشن میں ایگزی کیٹو افسر کے طور پر خدمت انجام دے رہے ڈاکٹر شیخ نگینوی نصف درجن کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ زبان اردو کی خدمات کے لئے دودر جن سے زائدانعامات و اعزاز سے سرفراز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر ایک سو سے زائد ادبی سیمینار میں شرکت کی ہے اور ان کی چار کتابیں ( اخترالایمان نئے تنقیدی زاویے، نعت گوئی کی روایت ضلع بجنور کے حوالہ سے، اظہار اثر ایک تعارف او رمشہور شاعر یوسف بہزاد کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب عمر رواں )زیر طبع ہیں۔

ڈاکٹر شیخ نگینوی کئی ادبی انجمنوں کے روح رواں ہیں ۔ضلع بھر میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں میں ان کا رول قائدانہ رہا ہے ۔محبان اردو کا کہنا ہے کہ ان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سے نوازا جانا ایک مستحسن قدم ہے ۔ان کی خدمات اس لائق ہیں کہ انھیں یہ ڈگری بہت پہلے مل جانا چاہئے تھی ۔شیخ نگینوی نے اعزای ڈگری ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی زبان ہے اس کی خدمت کرنا میرا فرض ہے ۔میں امریکہ انٹر نیشنل یونی ورسٹی ہالی ووڈکا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے اس قابل سمجھا،میں نے ہمیشہ زبان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ نگینوی نے اپنے ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ڈگری ملنے پر مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ہیں ۔موصوف نے اخبارات کے مدیران اور صحافی حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کی بدولت ہی ،مذکورہ یونیورسٹی کے ذمہ داران تک میری کاوشیں پہنچ سکی ہیں ۔
 شیخ نگینوی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کئے جانے پربزرگ شاعر ڈاکٹر محمد داﺅد نور نگینوی، مرزا طالب بیگ ، اقبال احمد صدیقی ،ارشاد علی ملتانی ،ڈا کٹر وسیم اقبال ، بہاﺅالدین بہارشمسی، ڈاکٹر احتشام علیگ تشنہ، عبدالغفار دانش نورپوری ،شکیل احمد خان شکیل بجنوری، ڈاکٹر آفتاب نعمانی، قاری راشد حمیدی، خورشید ناز نہٹوری، شیخ منیر عالم ، ماسٹر انور محمود، حسن جاوید ، مفتی قمر عالم ، ڈاکٹر محمد احسن، ماسٹر فہیم الدین اور پرویز عادل وغیرہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ نگینوی کو مبارکباد پیش کی ہے.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر