Latest News

ایم پی حاجی فضل الرحمن کے جعلی دستخط اور مہر کا استعمال کرنے والے دو گرفتار۔

ایم پی حاجی فضل الرحمن کے جعلی دستخط اور مہر کا استعمال کرنے والے دو گرفتار۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
عوامی سہولیات کے سینٹر (جن سویدھان کیندر) میں بڑا فراڈسامنے آیاہے، جہاں بی ایس پی کے سہارنپور ایم پی حاجی فضل الرحمان کی جعلی مہروں اور دستخطوں سے جعلی دستاویزات تیار کئے جارہے تھے، ایک نوجوان یہ فرضی دستاویز لے کر ایم پی حاجی فضل الرحمن کے پاس پہنچا توپورے معاملہ کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

دونوں آدھار کارڈ کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے رکن پارلیمنٹ کا نام استعمال کر رہے تھے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ یہ فرضی لیٹر کہاں کہاں استعمال ہوئے ہیں۔ معاملہ سہارنپور کی صدرکوتوالی علاقہ کا ہے۔ گزشتہ شام ایک نوجوان فارم لے کر رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے گھر پہنچا۔ جس پر ایم پی صاحب کے دستخط تھے۔ جیسے ہی اس نے لیٹر ان کے سامنے رکھا کیا تو حاجی فضل الرحمن بھی حیرت زدہ رہ گئے اور اپنے فرضی دستخط دیکھ کرنوجوان سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ لیٹر اسے نمائشی کیمپ کے سیتا وہار میں واقع عوامی سہولیات کے مرکز سے تیار کرایا ہے۔
فوری طور پر پولیس کو معاملہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولس کے مطابق وکاس کمار اور ونش آدھار کارڈ میں تبدیلی کے لیے رکن پارلیمنٹ کے نام کی فرضی سفارش کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر