Latest News

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر عمیر الیاسی نے موہن بھاگوت دیا ‘راشٹرپتا’ کا خطاب۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر عمیر الیاسی نے موہن بھاگوت دیا ‘راشٹرپتا’  کا خطاب۔
نئ دہلی :آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج دہلی میں آل انڈیا امام آرگنائزیشن کےصدر ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ الیاسی سے ملنے کے لیے سنگھ کے سربراہ بھاگوت دہلی کے کستوربا گاندھی مارگ مسجد میں واقع ان کے دفتر پہنچے۔
موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آل انڈیا امامس ایسوسی ایشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ موہن بھاگوت ‘راشٹرپتا’ اور ‘راشٹر رشی’ ہیں۔ملاقات کے بعد آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے الیاسی نے کہا، ” بھاگوت کا ہم سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے اس سے پہلے ہم سب انسان ہیں ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہندوستانی ہیں۔ دکن ہیرالڈ نے ایجنسی کے حوالے سے یہ بیان کوڈکیا ہےعمر الیاسی کے بھائی صہیب الیاسی نے کہا، "ہمارے والد کا سنگھ سے پرانا تعلق تھا،واضح ہو بھاگوت عمیرالیاسی سے ملنے مسجد گیے تھے۔

واضح رہے کہ  آر ایس ایس نے حال ہی میں مسلمانوں سے رابطہ بڑھایا ہے اور بھاگوت نے کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں۔
اس سے پہلے بھاگوت سے مسلم دانشوروں کے ایک گروپ نے ملاقات کی تھی جن میں سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی اور دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ شامل تھے۔بھاگوت نے ذاتی طور پر کچھ مسلم لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ بھاگوت سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، جمیر الدین شاہ، سعید شیروانی اور شاہد صدیقی شامل تھے۔ بی جے پی تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری رام لال کی پہل پر ہونے والی اس میٹنگ میں دونوں فرقوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر