Latest News

مدارس کا وجود ہی دین پر قائم ہے، سروے سےگھبرانا نہیں بلکہ تعاون کرناہے، جمعیة علماء بڈھانہ کے تحت مدارس کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد۔

مدراس کا وجود ہی دین پر قائم ہے، سروے سےگھبرانا نہیں بلکہ تعاون کرناہے، جمعیة علماء بڈھانہ کے تحت مدارس کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد۔
مظفرنگر: سمیر چودھری۔
ضلع مظفرنگر کے مدارس کے ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد آج قصبہ بڈھانہ کی حمزہ مسجد میں جمعیة علماءبڈھانہ کے زیر اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر مدارس کی قربانیوں کا تذکر کرتے ہوئے جمعیة علماءیوپی کے سکریٹری مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا سروے تو آزمائش ہے،اس سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا دارالعلوم فکر ولی اللہی کو زندہ وجاویدرکھنے کے لیے قائم ہوا ہے،یہی وہ فکر ولی اللہی ہے ،جس کو اپناکر کوئی بھی انسان رضائے الٰہی کو پالیتا ہے۔ جمعیة ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا مدارس کے حساب کتاب اور دوسرے تمام دستاویزات کی تکمیل وقت کا تقاضہ ہے۔ کہیں کچھ کمی ہے تو ریاستی جمعیة علماءکی ہدایات پر ہر ضلع میںآٹھ وکلاءکی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے، رابطہ کرکے ایسی خامیوں کو درست کرایاجاسکتا ہے۔ مولانا مکرم علی قاسمی نے یہ اعلان بھی کیا کہ دستاویزات کی تکمیل میں کسی ادارہ سے کوئی خرچ نہیں لیاجائے گا۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے جمعیة کے وفد کی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سروے میںآسانی ہوگی،کیونکہ یہ جانچ نہیں ہے۔ یہ صرف سروے ہے۔ پھر بھی کہیں کوئی پریشانی آتی ہے،تو جمعیة کو ضرور مطلع کیا جائے،تاکہ بروقت اس کا ازالہ کیا جاسکے۔ جمعیة کے ضلع صدر مولانا محمد قاسم نے کہا پہلے ہمیں خود کی اصلاح کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہا بلا ضرورت چندہ کرنے سے بچنا چاہیے کہ طلبہ پر اس کے غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا اسلاف کی شب ورووز کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے کہ آج ہم دین اسلام پر زندہ ہیں اور مذہب کے فروغ کے کام میں لگے ہیں۔مولانا لقمان حسین پوری نے کہا کہ ہمیں رجوع الی اللہ کی طرف توجہ کرنی ہوگی ،جیساکہ دارالعلوم دیوبند نے باضابطہ اعلان کیا ہے۔جمعیة کے شہر بڑھانہ صدر حافظ شیر دین نے کہا مدارس کی تاریخ سنہری ہے، مدارس سے ممتاز اور نامور فضلاءپیدا ہوئے ہےں۔ انھوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل مدارس کی زمرہ بندی کرنی ہوگی اور چندہ کے رائج طریقوں سے دیر سویر بچنا ہوگا۔ انھوں نے کہا اسلامی مدارس میں چونکہ اللہ کا کلام سکھایا اور پڑھایاجاتا ہے ،اس لیے ان کے بانییں اور ذمہ داران میں اخلاص ہونا چاہیے اور وہ سو فی صد دیندار ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا مدرسہ کا وجود ہی دین پر قائم ہے۔ ضلع میڈیا ترجمان آصف قریشی نے کہا مدارس کا تعلق ایمان سے ہے۔ اس لیے کسی بھی چھوٹے بڑے مدرسہ کی کوئی ب ±رائی نہ کی جائے۔ بہت ممکن ہے کہ فرد غلط ہو،تاہم فرد کی غلطی سے ادارہ کو بدنام کرنا ایمانی تقاضوں کے خلاف ہے۔ تمہیدی خطبہ میں مفتی عبدالقادر قاسمی نے سروے فارم میں دریافت کیے سوالات پر تفصیلی کلام کیا اور فارم پ ±ر کرنے کا طریقہَ کار بتلایا اور دستاویزات کی تکمیل کے طور طریقہ پر بھی روشنی ڈالی۔ پاس کردہ تجویز میں کہا گیا کہ سروے میں ٹکرانا نہیں بلکہ تعاون ہونا چاہیے۔اجلاس کی صدارت شہر بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین نے کی اور نظامت کے فرائض محمد آصف قریشی ضلع نے انجام دیے۔ خصوصی شرکاءمیں حافظ اللہ مہر صدیقی ،مولانا عبد الجلیل،مفتی محمد یامین ،مفتی طاہر ،مفتی آزاد،مولانا مزمل،مفتی وسیم،مفتی وصی،قاری جابر،مولانا صنورقاسمی،مولاناسلےم،صوفی ریاض،مولانا حاتم،قاری عبدالماجد،مولانا شعیب عالم قاسمی،مفتی شاہ عالم،مفتی فیضان،مولانا حسین،حافظ نعےم،مفتی اسرار،حافظ عبدالغفار،جمشید عالم،محمد اصغر،شاہد قریشی،حافظ نعےم،قاری خالد،حافظ کامل،قاری عبدالقادر،مولانا عثمان،مولانا حاتم،حافظ مہتاب،قاری جابروغیرہ کے نام قابل ذکر ہےں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر