Latest News

حاجی اقبال کی دوسو کروڑ کی جائیداد سیز، ای ڈی نے کی بڑی کارروائی، مفرور حاجی اقبال کے تین بیٹے اور بھائی جیل میں بند۔

حاجی اقبال کی دوسو کروڑ کی جائیداد سیز، ای ڈی نے کی بڑی کارروائی، مفرور حاجی اقبال کے تین بیٹے اور بھائی جیل میں بند۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں، جہاں ایک طرف پولیس ریکارڈ میں مفرور چل رہے حاجی اقبال کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں اور سہارنپور پولیس نے ان پر25 ہزار روپیہ کے انعام کا بھی اعلان کیا ہوا ہے وہیں اب ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے حاجی اقبال کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے حاجی اقبال کی تقریباً 200 کروڑ کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کی ہے۔جمعرات کو لکھنو ¿ سے پہنچی ای ڈی کی ٹیم نے دہرادون کے مسوری ڈائیورشن پر واقع حاجی اقبال کی زمین کو سیز کرتے ہوئے ایک وارننگ بورڈ بھی لگا دیا ہے۔ اس زمین کی تخمینہ قیمت تقریباً 200 کروڑ روپیہ بتائی جارہی ہے۔ یہ پراپرٹی بگرال گاو ¿ں کے مین روڈ راج پور روڈ مسوری ڈائیورشن، دہرادون کے قریب واقع ہے۔واضح ہے اس قبل بھی حاجی اقبال کی متعدد جائیدادوں پر مقامی انتظامیہ اور ای ڈی کارروائی کر جاچکی اور سہارنپور میں واقع ان کی کوٹھیوں پر بھی حکومت کا بلڈوز چلایا جاچکاہے، اتنا ہی نہیں ان کے خاندان کے دیگر افراد کے نام پروپرٹی پر بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایا کہ حاجی اقبال مفرور ہیں اور انکی تلاش جاری ہے ،ان پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ کئی مقدمات میں مطلوب ہےں ۔انہوں نے بتایاکہ حاجی اقبال کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی اور ان کے تین بیٹے اس وقت جیل میں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر