Latest News

گھر والوں کو اطلاع دیئے بغیر رکن اسمبلی ناہید حسن کو راتوں رات مظفر نگر سے چترکوٹ جیل میں کیا گیا منتقل، سیاسی نمائندوں نے کیا ناراضگی کا اظہار، ضلع مجسٹریٹ کو دیا میمورنڈم۔

گھر والوں کو اطلاع دیئے بغیر رکن اسمبلی ناہید حسن کو راتوں رات مظفر نگر سے چترکوٹ جیل میں کیا گیا منتقل، سیاسی نمائندوں نے کیا ناراضگی کا اظہار، ضلع مجسٹریٹ کو دیا میمورنڈم۔
مظفر نگر: سمیر چودھری۔
ایس پی کیرانہ ایم ایل اے ناہید حسن جو مظفر نگر ضلع جیل میں بند تھے، ان کو چترکوٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعلقین کوبغیر اطلاع کے ہی ایم ایل اے کو راتوں رات چترکوٹ جیل سے بھیج دیا گیا ہے۔ بدھ کی رات جیسے ہی ان کے جیل منتقل ہونے کی خبر پھیلی تو مظفر نگر سے کیرانہ تک موبائل بجنے لگے۔ ایم ایل اے کی بہن اقرا حسن نے کہا کہ انہیں بھی اطلاع ملی ہے لیکن پولیس انتظامیہ نے ابھی تک واضح طور پر کچھ نہیں بتایا۔
شاملی کی کیرانہ سیٹ سے ایم ایل اے ناہید حسن نے ڈسٹرکٹ جیل سے ہی الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ایم ایل اے بننے کے باوجود ان کی حلف برداری رسم ابھی تک نہیں کرائی گئی۔ حال ہی میں بیمار ہونے کی وجہ سے ان کا ضلع اسپتال میں علاج بھی کیا گیا۔
گزشتہ رات یہ چرچا پھیلی کہ ایم ایل اے کو مظفر نگر سے چترکوٹ جیل منتقل کرنے کے لیے لے جایا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں رات کے وقت حفاظتی حصار میں لے لیا ہے۔ یہ اطلاع کیرانہ تک بھی پہنچی جس کے بعد ایم ایل اے کی بہن اقرا حسن نے تصدیق کرنے کی کوشش کی۔ وہ پولیس انتظامیہ کے حکام سے بار بار رابطہ کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کرتی رہی۔ صبح جیل انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
کیرانہ ایم ایل اے کو چترکوٹ سے مظفر نگر واپس لانے کا مطالبہ۔
سہارنپور:  کیرانہ کی ایم ایل اے ناہید حسن کو مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل سے چترکوٹ جیل منتقل کرنے کے خلاف کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا۔
ضلع مجسٹریٹ کو دیے گئے میمورنڈم میں انہوں نے کہا کہ کیرانہ کی ایم ایل اے ناہید حسن نے ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کیرانہ کے ایم ایل اے کو سیاسی سازش کے تحت فرضی مقدمات میں جیل بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں مظفر نگر ضلع جیل سے چترکوٹ ضلع جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس کو لے کر بہوجن سماج میں کافی غصہ ہے۔ انہوں نے کیرانہ کے ایم ایل اے کو چترکوٹ سے مظفر نگر واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران آر ایل ڈی لیڈر سلیم خان، ایس پی لیڈر جمال صابری، عام آدمی پارٹی لیڈر نیاز، زبیر علی، دانش چودھری، شہباز، بدر، دیپک کمار، جہانگیر وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر