Latest News

دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے کسان کا بیٹا محمد دانش کا ہنگری یونیورسٹی کے لئے منتخب، جملہ تعلیمی اخراجات اٹھائے گی حکومت ہند۔

دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے کسان کا بیٹا محمد دانش کا ہنگری یونیورسٹی کے لئے منتخب، جملہ تعلیمی اخراجات اٹھائے گی حکومت ہند۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے کسان کے ہونہار بیٹے کاہنگری یونیورسٹی میں ایم ایس سی کے لئے انتخاب ہواہے، حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر ہونے والے انٹریومیں پورے ملک سے محض 15طلبہ کا انتخاب ہواہے، جس میں سہارنپور کے ہونہار طالبعلم محمد دانش بھی شامل ہیں،ان کی تعلیم کا پورا خرچ (تقریباً پچاس لاکھ روپیہ) حکومت اٹھائے گی اور وہ ایم ایس سی کے بعد پی ایچ ڈی کرینگے۔

سہارنپور کے گاوں قطب پور کسانی کے باشندہ کسان محمد شمیم کے صاحبزادے کے محمد دانش کی اس کامیابی پراس کے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ محمد دانش کو حکومت ہند کی طرف سے بدھا پیسٹ یونیورسٹی ہنگری (یورپ) میں ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی میں مکمل طور پر فنڈڈ فیلوشپ پر منتخب کیا گیا ہے۔محمد دانش کی اس کی کامیابی میں ان کے ماموں ڈاکٹر جاوید مقیم پروفیسر مدینہ الیکٹرونک یونیورسٹی مدینہ کا بڑا تعاون ہے۔محمد دانش نے اپنی تعلیم الپائن پبلک اسکول سہارنپور سے شروع کی، اس کے بعد گیارہویں جماعت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منتخب ہوئے اور اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی ایس سی تک کی تعلیم حاصل کی۔شمیم احمد نے اپنی پوری زندگی اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے وقف کر دی۔ شمیم احمد کے چار بچے ہیں جن میں بڑا بیٹا بھی محمد جہانگیر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ان کا چھوٹا بیٹامحمد آصف سینٹرل یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا ہے۔ چھوٹی بیٹی اس وقت بی اے سیکنڈ ایئر میں ہے۔
دانش کی کامیابی پر اس کے چچا پردھان حسین احمد،اسلام قانونگو،جاوید ، پرویز ، انیس، قاری نفیس احمد، قاری ناصر امام بنجاران مسجد سہارنپور، مہتاب اور مولوی واجد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر