Latest News

ذیشان حیدر کی موت کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہوگی، یوپی اقلیتی کمیشن کی سفارش، ڈی آئی جی سطح کا افسر کرے گا جانچ۔

ذیشان حیدر کی موت کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہوگی، یوپی اقلیتی کمیشن کی سفارش، ڈی آئی جی سطح کا افسر کرے گا جانچ۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے گاوں تھیتکی کے باشندہ ذیشان حیدر کی موت کے معاملہ میں پولیس کی اب تک کی تحقیقات سے عدم اطمینان کااظہار کیاہے۔ کمیشن کا مانناہے کہ متوفی کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا اور نہ ہی وہ گوشت کے کاروبار سے وابستہ تھا۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔
4 ستمبر 2021 دیوبند کے تھیتکی گاو ں کے رہائشی ذیشان حیدر کی مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے موت ہوکئی تھی۔ متوفی کی اہلیہ افروز نے تین سب انسپکٹرز سمیت 13 پولیس اہلکاروں پر اپنے شوہر کو گھر سے بلا کر قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں مرکزی اور اتر پردیش اقلیتی کمیشن میں اعلیٰ حکام کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان جنگل میں گائے ذبح کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر گھبراہٹ میں اس نے اپنی ہی بندوق سے چلائی گئی گولی خود اپنی ٹانگ میںمار لی اور دوران علاج اس نے دم توڑ گیا۔ 
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوپی اقلیتی کمیشن نے اس کی سنجیدگی سے جانچ کرائی۔ جس میں متعدد بار متعلقہ افسران اور پولیس اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دو روز قبل کمیشن کے سیکریٹری شکیل احمد صدیقی کی جانب سے مقتول کی اہلیہ افروز کو موصول ہونے والے خط میں کمیشن نے پولیس کی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ سے عدم اطمینان کااظہار رتے ہوئے کہا یہ معاملہ زندگی اورشخصی آزادی کے خلاف ورزی سے تعلق رکھنے والا انتہائی سنجیدہ موضوع ہے۔ اس لیے کمیشن نے معاملے کی جانچ ڈی آئی جی سطح کے افسر سے کرانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تفتیشی افسر کو یکم نومبر کو تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر