Latest News

نابالغ بچہ کے ساتھ بدفعلی کے ملزم دو نوجوان گرفتار۔

نابالغ بچہ کے ساتھ بدفعلی کے ملزم دو نوجوان گرفتار۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے تھانہ تیترو کے گاوں روشن پور عرف چاند پورہ میں دو نوجوانوں نے ایک نابالغ کے ساتھ بدفعلی کے شرمناک واقعہ کو انجام دیاہے۔ نابالغ کچھ بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ ملزم نوجوان ویثر اور فاضل بھی وہاں پہنچے اور بچوں کو کہیں اور کھیلنے کو کہا،جس پر نابالغ نے انکار کر دیا۔ مشتعل نوجوان نابالغ بچہ کو اٹھا کر گنے کے کھیت میں لے گئے۔ الزام ہے کہ ان دونوں نے نابالغ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دفعہ 377 اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔گاو ¿ں روشن پور عرف چاند پورہ کا ایک نابالغ بچہ دیکر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اسی دوران گاو ¿ں کے دو نوجوان ویثراور فاضل آئے۔ دونوں نے بچوں کو دوسری جگہ کھیلنے کو کہا۔ لیکن نابالغ بچہ نے کہیں اور کھیلنے سے انکار کر دیا۔ الزام ہے کہ نوجوان نابالغ کو لالچ دے کر گنے کے کھیت میں لے گئے۔ جہاں وہ نابالغ کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر کے فرار ہو گئے۔نابالغ بچہ کافی دیر تک کھیت سے باہر نہ آیا تو دوسرے کھیلتے ہوئے بچوں نے کھیت میں جا کر دیکھا۔ تو بچہ بیہوشی کی حالت میں تھا،واقعہ کی اطلاع بچوں نے اس کے گھر والوں کی ، جس کے بعد اہل خانہ وہاں پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی اور بچوں سے سارا واقعہ پوچھا۔ جس کے بعد پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر دفعہ 377 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔انسپکٹر ستیش کمار کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف دفعہ 377 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر