Latest News

سیاسی خطرات کے مدنظر پی ایف آئی پر لگائی گئی پابندی، پی ایف آئی پر بابندی لگائے جانے پر رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کاسخت رد عمل۔

سیاسی خطرات کے مدنظر پی ایف آئی پر لگائی گئی پابندی، پی ایف آئی پر بابندی لگائے جانے پر رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کاسخت رد عمل۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
سہارنپور کے لوک سبھا رکن حاجی فضل الرحمان نے پی ایف آئی کی پابندی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔بی ایس پی کے ایم پی حاجی فضل الرحمان نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے پابندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ اس پابندی والے فیصلہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایم پی حاجی فضل الرحمان نے کہا، 'ہمارے ہندوستان میں جمہوریت ہے۔یہاں ہر کسی کو اپنی بات اٹھانے اور کہنے کا حق ہے، مجھے لگتا ہے کہ شاید حکومت کو احساس ہو گا کہ پی ایف آئی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے اوراسلئے اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایم پی حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ ہم پی ایف آئی پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جمہوریت میں سب کو اظہار خیال کا موقع ملے گا اور انہیں بھی یہ موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن ملزمان کو مجرم بناکر پیش کرنا اور پابندی لگانا غیر جمہوری عمل ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر