Latest News

جمعیة علماء ہند کے ناظم منتخب ہونے پر مولانا ازہر مدنی کو پیش کی مبارکباد۔

جمعیة علماء ہند کے ناظم منتخب ہونے پر مولانا ازہر مدنی کو پیش کی مبارکباد۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند کی جانب سے مولانا سید ازہر مدنی کو ناظم منتخب کئے جانے پر آج جمعیة علماءیونٹ دیوبند کا ایک وفد شہر صدر حاجی محمد یٰسین کی قیادت میں اور قاری محمد گلفام کی سربراہی میں مولانا سید ازہر مدنی کو مبارک باد دینے کے لئے مدرسہ تعلیم القرآن مدنیہ گنگوہ پہنچا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ایک سپاسنامہ پیش کیا۔ 
اس دوران حاجی محمد یاسین اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کے ناظم منتخب ہونے پر ملت کو ایک راہ ملے گی اور سماج میں پیدا برائیوں اور بگاڑ کے سدباب کے لئے مزید بہتر طریقہ سے کوششیں کرکے معاشرہ کی اصلاح کی سعی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند کا صدر دفتر واقع آئی ٹی ا نئی دہلی میں ہے جو پورے ہندوستان کا مایہ ناز دفتر مانا جاتا ہے ،اُس کے نظام کو آپ مزید اچھی طریقے سے نبھائیںگے، ہمیں امید ہے کہ آپ تمام علماءکرام اور ذمہ داران اور عام مسلمانوں کو اپنی اچھی سوچ و فکر سے مطمئن فرماکر جمعیة علماءہند کے اِس ایک سو تیس سالہ کردار کو مزید جلہ بخشیںگے اور اِس چراغ کی روشنی کو مزید عام فرمانے میں دیگر حضراتِ اکابر جمعیة علماءہند کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزید بلند فرمائیںگے۔
اس وفد میں مولانا مفتی محمد اخلاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء ہند دیوبند، محمد یوسف ممبر، حاجی محمد جوار، فخر الدین احمد انصاری اور مولانا مفتی خادم حسین قاسمی آرگنائزر جمعیة علماءہند دیوبند بطورِ خاص شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر