Latest News

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، دنیا بھر کے درجنوں سربراہان مملکت اور ممتاز شخصیات کی شرکت۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، دنیا بھر کے درجنوں سربراہان مملکت اور ممتاز شخصیات کی شرکت۔
لندن: پیر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کردی گئیں۔ ملکہ ایلزبتھ دوم کا تابوت آخری رسومات کے لئے آج جیسے ہی ویسٹ منسٹر ابے لایا گیا‘ بگ بین خاموش ہوگئی۔اس موقع پر ہزاروں مہمان موجود تھے اور دنیا بھر میں اسکرینس پر لاکھوں کروڑوں لوگ آخری رسومات کا مشاہدہ کررہے تھے۔ ملکہ کی آخری رسومات میں امریکہ، کینیڈا، فرانس ، ہندوستان پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی درجن ملکوں کے سربراہان مملکت وحکومت اعلیٰ سطحی وفود اور تقریباً دوہزار معززین نے شرکت کی۔ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی نے الوادی خطبہ دیا، دعائیہ سروس میں ملکہ برطانیہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ دعائیہ گیت گائے گئے۔دعائیہ تقریب کے اختتام پر بگل بجایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دو منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے کے ساتھ ہی دعائیہ سروس کا اختتام ہوا۔دعائیہ سروس کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا گیا۔ملکہ کے تابوت کو لے جانے والی گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت شاہ چارلس سوم کررہے تھے۔ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا گیا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران دعائیہ سروس کا اختتام کے قریب بگل بجایا گیا جبکہ آخر میں قومی سطح پر دو منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جا رہی ہیں۔ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کروائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر