Latest News

برطانیہ کے لیسسٹر میں ہندو مسلم جھڑپ میں اب تک پندرہ افراد گرفتار، ہندوستانی ہائی کمیشن کی واقعے کی مذمت، برطانیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔

برطانیہ کے لیسسٹر میں ہندو مسلم جھڑپ میں اب تک پندرہ افراد گرفتار، ہندوستانی ہائی کمیشن کی واقعے کی مذمت، برطانیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔
 لندن : ۲۸؍اگست کو ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا لیکن دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان تلخی لندن کے لیسسٹر میں بھی نظر آئی۔ میچ کے بعد مسلم اور ہندو برادریوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک تین مرتبہ تصادم ہوچکا ہے۔ لندن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے لیسسٹر میں ہندوستانی کمیونٹی کے خلاف تشدد کی مذمت کی، مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لیسسٹر شائر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو نوجوانوں کے گروپوں میں تصادم کے بعد مشرقی لیسٹر تشدد میں گرفتار افراد کی تعداد ۱۵ تک پہنچ گئی ہے۔ لندن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے پیر کو لیسسٹر میں ہندوستانی کمیونٹی کے خلاف ہونے والے تشدد کی مذمت کی اور حملوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائی کمیشن نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ معاملہ برطانیہ کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ بیان میں لکھا گیا کہ ہم لیسسٹر میں ہندوستانی کمیونٹی کے خلاف ہونے والے تشدد اور ہندو مذہب کے احاطے اور علامتوں کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے یہ معاملہ برطانیہ کے حکام کے ساتھ سختی سے اٹھایا ہے اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ہم حکام سے متاثرہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر