Latest News

دیوبند میں نا معلوم چور نے کیا مسجد کا اسٹیب لائزر چوری، سی سی ٹی وی میں قید ہوا پورا واقعہ۔

دیوبند میں نا معلوم چور نے کیا مسجد کا اسٹیب لائزر چوری، سی سی ٹی وی میں قید ہوا پورا واقعہ۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
بارش کے دوران چور مسجد سے اسٹیب لائزر چوری کرلے گیا ہے ، چوری کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے ،مسجد کے متولی نے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس کو تحریری طو رپر اطلاع دی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بس اسٹینڈ روڈ پر واقع محلہ ٹاکان میں مسجد صدیقیہ میں آج صبح تقریباً ساڑھے 6اور 7بجے کے درمیان ایک نامعلوم نوجوان داخل ہوا ، بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بارش کے دوران مسجد میں آیا تھا اور اس نے اپنی کمر پر بیگ لگایا ہوا تھا ، تقریباً 10منٹ بعد نوجوان اپنے بیگ میں مسجد کا اسٹیب لائزر رکھ کر مسجد سے باہر نکل کر تیزی سے فرار ہوگیا ۔ پورا واقعہ باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ، کچھ دیر بعد مسجد کے امام مسجد میں پہنچنے پر چوری کا علم ہوا اور انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع متولی اور محلہ کے لوگوں کو دی ،الزام ہے کہ نوجوان مسجد کا اسٹیب لائزر بیگ میں رکھ کر چوری کرلے گیا ہے۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں مسجد کے متولی ہاشم صدیقی نے پولیس کو تحریری طورپر اطلاع دی ،پولیس اس معاملہ کی چھان بین میں لگی ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ سے چور کی تلاش کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر