Latest News

بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی نے کی مہتمم دارالعلوم دیوبند اور جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات۔

بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی نے کی مہتمم دارالعلوم دیوبند اور جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات۔
یوبند: سمیر چودھری۔
سابق اسمبلی رکن اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر اور ریاست اترپردیش کے انچارج چودھری ذاکر حسین ایڈوکیٹ نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی ۔ تفصیل کے مطابق آج دیوبند پہنچے ریاست ہریانہ کے نوح اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ اسمبلی رکن رہے اور ہریا نہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر چودھری ذاکر حسین نے جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے بھی ان کی رہائش گاہ محلہ خانقاہ پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 
چودھری ذاکر حسین نے بتایا کہ وہ دارالعلوم دیوبند اور یہاں کے علماءسے عقیدت ، محبت اور تعلق رکھتے ہیں اس لئے جب بھی انہیں وقت ملتا ہے وہ دارالعلوم آکر یہاں کے علماءسے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ یہ ملاقات بھی ایک معمولی حصہ تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ جمعیة علماءہند کے قومی صدر اور بزرگ مولانا سید ارشد مدنی کی کی صحت کے بارے میں معلومات کرنے کے لئے دیوبند آئے تھے ، ساتھ ہی ا نہوںنے دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا اپنا ذاتی دورہ ہے اور وہ یہاں صرف علماءسے ملاقات کے لئے ہی آئے ہیں اور دوسری کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالملک، مولانا اسجد، مولان شفیق، مولانا مقیم الدین اور مولانا مسیح اللہ وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر