Latest News

جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ پہنچی سروے ٹیم، سروے کے جملہ نکات پر حاصل کی معلومات، منتظمین نے کیا بھرپور تعاون۔

جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ پہنچی سروے ٹیم، سروے کے جملہ نکات پر حاصل کی معلومات، منتظمین نے کیا بھرپور تعاون۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
یوپی حکومت کے ذریعہ کرائے جارہے صوبہ کے دینی مدارس کے سروے کے تحت آج علاقہ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ میں بھی ٹیم نے پہنچ کر سروے کی کارروائی کی مکمل کی اور مدرسہ کے انتظامات کا باریکی سے معائنہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا، اس دوران ذمہ داران ِادارہ نے ٹیم کا بھرپور تعاون کیا۔

یوگی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی غیر سرکاری مدارس کے سروے کی مہم کے تحت آج گنگوہ کی قدیم اور مشہور دینی درسگاہ جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ پہنچ کرسروے افسران نے ذمہ داران بالخصوص مہتمم مفتی خالد سیف اللہ رحمانی سے ملاقات کی اور حکومت کے تجویز کردہ جملہ نکات پر معلومات حاصل کی۔ جس میں مدرسہ کے ذمہ داران نے سروے افسر ان کا مکمل تعاون کیا۔
ایس ڈی ایم نکوڑ اجے کمارایم بشٹھ اور ضلع اقلیتی محکمہ کے افسر بھرت لال گوڈ نے مدرسہ اشرف العلوم گنگوہ پہنچے جہاںذمہ داران نے ایس ڈی ایم اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔اس دوران سروے ٹیم نے مہتمم مفتی خالدسیف اللہ رحمانی سے ملاقات کی اور مدرسہ کا نام، ذمہ داران کا نام، عمارات ذاتی یا کرائے کی،زیر تعلیم طلباءکی تعداد، اساتذہ کی تعداد، نصابِ تعلیم،ذرائع آمدنی ،مدرسہ کسی غیر سرکاری تنظیم کے زیرانتظام ہے یا نہیں جیسے جملہ 12 نکات پر معلومات حاصل کی۔ اس دوران مہتمم مفتی خالد سیف اللہ رحمانی نے ٹیم کا بھرپور تعاون کرتے ہوئے جملہ معلومات فراہم کرائی۔ ایس ڈی ایم اور دیگر افسران نے مدرسہ کا باریکی سے معائنہ کیا اور وہیں موجود انتظامات اور سہولیات کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق افسران مسلسل علاقہ کے مدارس کا سروے کررے ہیں، اب تک پچاس فیصدی سے زائد مدارس کے سروے کا عمل مکمل ہوچکاہے۔واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے18ستمبر سے ذمہ داران مدارس کااجلاس منعقد کرکے سروے میں تعاون کرنے کی بات کہی گئی ہے جس کے بعد اہل مدارس بلاخوف و تردو سروے میں تعاون کررہے ہیں حالانکہ سماجوادی پارٹی، کانگریس،بی ایس پی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی یوگی حکومت کے غیر سرکاری مدارس کے سروے کی مخالفت کررہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر