Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کا بیٹا افضال دوبارہ گرفتار۔

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کا بیٹا افضال دوبارہ گرفتار۔
سہارنپور: سہارنپور پولیس نے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بیٹے افضال کو گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف فراڈ اور لوٹ کے مقدمات درج ہیں۔ اس سے قبل حاجی اقبال کے دو بیٹوں اور بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔ افضل کو 19 ستمبر کو ہی عدالت سے ضمانت ملی تھی، سہارنپور پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
حاجی اقبال کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک حاجی کے اہل خانہ کے خلاف کئی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں سہارنپور پولیس نے حاجی اقبال، بھائی اور سابق ایم ایل سی محمود، بیوی، بیٹوں اور سابق ایس ڈی ایم سمیت 14 کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ منگل کو تھانہ مرزا پور پولیس نے حاجی اقبال کے بیٹے افضال کو گرفتار کر لیا۔ افضال دھوکہ دہی، لوٹ جیسے کئی مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
ایس ایس پی سہارنپور نے بتایا کہ حاجی اقبال کے بیٹے افضال کو پولیس تھانہ مرزا پور نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف چوری اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔ حاجی اقبال پر 25 ہزار کا انعام ہے۔ اسے مزید بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ شہر میں مقیم حاجی اقبال کے ساتھیوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کی جائیدادوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی حاجی اقبال کی خریدی گئی بے نامی جائیدادیں بھی جلد اٹیچ کر دی جائیں گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر