Latest News

مزدوری کر لوٹ رہے مسلم نوجوان کو گولی مار کر کیا ہلاک, ملزم دو سگے بھائیوں کی گرفتاری کے باوجود قتل کی وجہ کا انکشاف نہیں کرسکی پولیس۔

مزدوری کر لوٹ رہے مسلم نوجوان کو گولی مار کر کیا ہلاک, ملزم دو  سگے بھائیوں کی گرفتاری کے باوجود قتل کی وجہ کا انکشاف نہیں کرسکی پولیس۔
دیوبند:سمیر چودھری۔ 
دیر رات مزدوری کرنے کے بعد گاو ¿ں مرگپور سے واپس لوٹ رہے ایک نوجوان کو گولی مار ہلاک کردیاگیا، جس سے پورے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی۔اس معاملے میں پولیس نے دو حقیقی بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے قتل کا انکشاف کرنے کے باوجود یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوجوان کو کیوں قتل کیا گیا ہے۔
21 سالہ شاہ رخ ولد سلیم ساکن تھانہ چھپارضلع مظفر نگر اپنے دیگر چھ مزدور ساتھیوں کے ساتھ بدھ کو دیوبند کوتوالی علاقہ کے مرگپور گاوں میں لنٹر کا سریا باندھنے گیا تھا۔ دیر رات قریب ایک بجے جب تمام مزدور کام ختم کرکے واپس آرہے تھے، اسی دوران گاو ¿ں پرولی کے قریب دو لوگوں نے دیسی طمنچہ سے ان پر فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے شاہ رخ کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ جبکہ دیگر مزدوروں نے کھیتوں میں چھپ کر جان بچائی۔حالانکہ اس دوران مزدوروں نے شور مچایا اور بتانے کی کوشش کی کہ وہ مزدور ہیں اور کام سے لوٹ کر اپنے گاوں جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود فائرنگ کی گئی۔
واقعہ کی اطلاع سے پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،دیر رات ہی ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا اور ایس پی دیہات سورج رائے سمیت اعلیٰ افسران بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور واقعہ کے متعلق معلومات حاصل کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ واقعہ کے سلسلے میں متوفی شاہ رخ کے بھائی سلمان نے کوتوالی میں شکایت درج کرائی ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو حقیقی بھائیوں دھرم ویر اور اومپال ولد کول سنگھ ساکن گاﺅں پرولی کو علی الصبح قتل کے آلات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ جمعرات کی دوپہر ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قاتلوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ قائم کرتے ہوئے قاتلوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ 
پولیس نے مزدوری سے واپس آرہے نوجوان شاہ رخ کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے قتل کے الزام میں دو حقیقی بھائیوں کو جیل بھیج دیا ہے۔ لیکن واقعہ کا انکشاف ہونے کے بعد بھی قتل کی وجوہات پر سوال کھڑے ہیں،جن کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا کہ آخر 21 سالہ نوجوان کو کیوں قتل کیا گیا؟ تاہم یہ واقعہ علاقہ میں بحث کا موضع بنا ہواہے، کچھ لوگ اسے بدمعاش سمجھ کر قتل کرنے کا معاملہ بتارہے ہیں تو کہیں اسے معاشقہ ااور مذہب سے جوڑ کر بھی دیکھا جارہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر