Latest News

خانقاہ رائے پور کے متولی شاہ عتیق احمد کے والد کا اِنتقال۔

خانقاہ رائے پور کے  متولی شاہ عتیق احمد کے والد کا اِنتقال۔
سہارنپور: رحیمی خانقاہ رائے پور کے ناظم و متولی شاہ عتیق احمد کے والد ماجد جناب سعید احمد اس عالم فانى سے عالم جاودانى كو كوچ كرگئے، انا لله وانا اليه راجعون۔
اس حادثہ وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور نے کہا کہ یہ دنيا چند روزه ہے، اس كى كوئى بھى چيز باقى رہنے والى نہيں ہے جو بھى يہاں آيا ہے اسے ايک دن كوچ كرنا ہے، انسان كا جب وقت پورا ہوجاتا ہے تو لاكھ كوششوں كے باوجود بھی آنے والے وقت كو ٹالا نہيں جاسكتا کیونکہ یہی قضاء الہی ہے۔
شاہ صاحب کی زندگی میں یہ مقام یقین صبر آزما ہے، والد محترم کی جدائی کا غم قلم کی گرفت میں نھیں آسکتا اور درد دل کی وضاحت ناممکن ہے۔ آپ کے والد ماجد نے ایک قابل رشک زندگی گزاری، اللہ نے انھیں عاجزی اور انکساری کی بہت بڑی دولت عطا کی تھی، بہت نرم اور شریف الطبع اور ملنسار آدمی تھے۔ بلاشبہ یہ غم بہت صبر آزما ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات عالیہ سے نوازے اور آپ اور ہم سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نماز جنازہ خانقاہ رائے پور مولانا بدر عالم ترجمان خانقاہ پڑھائی جس میں کثیر لوگوں کی شرکت رہی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر