Latest News

وزیر اعظم نریندر مودی کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات۔


وزیر اعظم نریندر مودی کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات۔
نئی دہلی/سمرقند: سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جمعہ کو  وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر جب طیب اردوغان کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن، از بکستان کے صدر شوکت مرزیوف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
تر کی کشمیر کے معاملے پر ہندوستان پر سخت تنقید کر تا رہا ہے اور ماضی میں کئی بار اس معاملے کو اٹھا چکا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سر براہی اجلاس جمعہ کو ازبکستان کے شہر سمر قند میں شروع ہو گیا ہے۔ جس میں ہندوستان ، چین، روس، پاکستان ، قازخستان، کرغزستان، تاجکستان اور از بکستان سمیت اس کے ارکان کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

بشکریہ: یواین آئی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر