Latest News

یوپی میں بنگال کے زائرین کے سڑک کنارے نماز پڑھنے پروشو ہندو پریشد کا ہنگامہ، نمازیوں سے کان پکڑوا کر کروائی اٹھک بیٹھک، پولس نے نمازیوں کا ہی کاٹا چالان۔

یوپی میں بنگال کے زائرین کے سڑک کنارے نماز پڑھنے پروشو ہندو پریشد کا ہنگامہ، نمازیوں سے کان پکڑوا کر کروائی اٹھک بیٹھک، پولس نے نمازیوں کا ہی کاٹا چالان۔
لکھنو: یوپی کے شاہجہاں پور میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب کولکاتہ سے اجمیر جار ہے زائرین کو نیشنل ہائی وے پر سڑک کے کنارے نماز پڑھتے ہوۓ دیکھا گیا۔ سڑک پر نماز پڑھتے دیکھ کر وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے ہنگامہ ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس دوران وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے نماز پڑھنے والے لوگوں سے ان کے کان پکڑوا کر اٹھک بیٹھک لگوائی۔
ہنگامہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے 17 نمازیوں کا چالان تک کاٹ دیا۔ پولیس نے اس کو ہائی وے کے کنارے کھڑا کرنے پر گاڑی کا چالان بھی کاٹا۔ یہ پورا معاملہ تلہارتھانے کے نیشنل ہائی وے کے کچیانہ کھیڑا کے قریب کا ہے جہاں مسافروں کے ساتھ کولکاتہ سے اجمیر جارہی بس منگل کی دیر شام ڈھابے پر رکی تھی۔ اس دوران بس میں سوار مسافروں نے نیشنل ہائی وے کے کنارے سڑک پر کپڑا بچھا کر نماز پڑھنا شروع کر دی۔اس دوران وہاں سے گزرر ہے وشو ہندو پریشد کے لوگوں نے ان کا ویڈیو بنالیا۔ سڑک پر نماز پڑھتے دیکھ کر وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ 
حالانکہ زائرین نے اپنی غلطی پر کان پکڑ کر معافی مانگی لیکن وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے ان سے کان پکڑوا کر اوٹھک بیٹھک بھی لگوائی اور اتر پردیش میں ایسا نہ کرنے کی تنبیہ دے ڈالی۔
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام زائرین کو بس میں بھر کر تھانے لے جایا گیا۔ جہاں پولیس نے امن کی خلاف ورزی پر 17 زائرین کے چالان کاٹ دیا۔ اس کے علاوہ بس کا چالان بھی کاٹا گیا۔سڑک پر نماز پڑھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اتر پردیش کے قوانین کا علم نہیں تھا جس کی وجہ سے ان سے غلطی ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے اتر پردیش کی سرزمین پر کہیں بھی نماز ادا کرنے کے خلاف خبر دار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے سڑک پر نماز پڑھنے پر پابندی لگادی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر