Latest News

دیوبند میں میڈیکل اسٹور مالک کو گولی مار کر کیا ہلاک، قتل کے دو ملزمان گرفتار، دیگر دو کی تلاش جاری۔

دیوبند میں میڈیکل اسٹور مالک کو گولی مار کر کیا ہلاک، قتل کے دو ملزمان گرفتار، دیگر دو کی تلاش جاری۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
دو فریقوں کے درمیان چلی آرہی رنجش کے باعث میڈیکل اسٹور کے مالک کو ہائی وے سے گذرتے ہوئے گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا گیا تھا ۔میڈیکل اسٹو ر مالک نریش کمارنے تشویش ناک حالت میں سہارنپور سے چنڈی گڑھ لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ دیا تھا ۔متوفی کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے گاوں کے پردھان کے شوہر سمیت دو لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاو ¿ں کرنجالی کا باشندہ 35سالہ نریش سینی ولد اودل سنگھ دیوبند میں مقبرہ چوک پر میڈیکل اسٹور چلاتا تھا ۔گذشتہ رات تقریباً8بجے وہ اپنا میڈیکل اسٹور بند کرکے بذریعہ بائک اپنے گھر واپس جارہا تھا لیکن جیسے ہی وہ اسٹیٹ ہائی وے پر واقع فلائی اوور کے بلر نمبر 77کے قریب پہنچا تو اچانک اس پر فائرنگ کردی گئی ۔اس حملہ میں نریش کے پیٹ میں گولی لگی جس کے باعث وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔گولی چلنے کی آوازیں سنکر آس پاس کے علاقے میں بھی افرا تفری پھیل گئی اور لوگ موقعہ واردات کی طرف دوڑ پڑے ۔بعد ازاں لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی انچارج پیوش دیکشت مع پولیس فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمی نریش کو سرکاری اسپتال بھیجا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کردیا لیکن دیر رات سہارنپور سے چنڈی گڑھ لے جانے کے دوران نریش کی راستہ میں ہی موت واقع ہوگئی ۔کوتوالی انچارج پیوش دیکشت نے بتایا کہ نریش کو علاج کے لئے پی جی آئی چنڈی گڑھ بھیجا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کے بھائی پرمیش کمارنے تلہیڑی گاو ¿ں کے سونو ولد عطر سنگھ اور دیوبند کے سینی سرائے کے باشندہ نتیش ولد راجویر کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے ۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔واضح ہو کہ گولی مارنے کے واقعہ کا علم ہونے کے بعد سے ہی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی تھیں ۔ مرنے سے کچھ دیر قبل ہی نریش نے پولیس کو ایک ویڈیو بیان بھی دیا ہے جس میں اس نے گولی چلانے والوں کے نام بتائے تھے ۔پولیس ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ،ایس ایس پی نے بتایاکہ مقتول اور ملزمان کی پہلی سے جان پہچان اور شتہ داری تھی ،ان کا پیسوں کو لیکر تنازعہ تھا،جس میں نریش کو قتل کیاگیا،انہوں نے بتایاکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر دوکی تلاش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر