Latest News

سہارنپور میں مکان کی چھت گرِ نے سے لڑکی کی موت، علاقہ میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب خستہ حال مکان منہدم۔

سہارنپور میں مکان کی چھت گرِ نے سے لڑکی کی موت، علاقہ میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب خستہ حال مکان منہدم۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
علاقہ میں مسلسل ہورہی بارش کے باعث سہارنپور میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرِ جانے کے سبب اس میں دب ایک لڑکی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید طورپر زخمی ہوگئی،جنہیں پولیس نے لوگوں کی مدد سے کافی کوششوں کے بعد ملبہ سے نکال کرپرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔حادثہ سہارنپور کی شہر کوتوالی علاقے کے شہید گنج بازار میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوکی سرائے کے قریب واقع کرنوال مارکیٹ میں مسلسل بارش کے باعث ایک قدیم مکان گرِ نے سے اس کی چھت کے ملبے تلے دب کر16 سالہ لڑکی اوراس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثہ کی اطلاع بازار والوں نے فوری طور پر چوکی سرائے پولیس کودی۔ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ضلع اسپتال بھیج دیا، جہاں سے انہیںپرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جہاں علاج کے دوران سولہ سالہ لڑکی ویشنوی کی موت ہوگئی ۔ سٹی مجسٹریٹ انیرودھ پرتاپ سنگھ اور سی او فرسٹ اجیندر یادو موقع پر پہنچے اور حادثہ کے بابت معلومات حاصل کی ۔بتایا جا رہا ہے کہ مکان کافی عرصے سے خستہ حال تھا،خستہ حال عمارت میں دو دیگر خاندان بھی رہتے ہیں۔ شہید گنج کرنوال بازار میں منوج کرنوال کا گھر مارکیٹ کے اوپر ہے۔ وہ اپنی بیوی مونیکا (52) اور دو بیٹیوں ویشنوی عرف کنہا (16) اور رادھیکا (21) کے ساتھ رہتا ہے۔ جہاںخاندان کے دیگر افراد بھی قریب ہی رہتے ہیں۔ تین روز سے جاری موسلا دھار بارش سے مکان کی چھت گر گئی۔جس میں مونیکا اور ویشنوی دب گئے۔ مکان گرنے سے چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ قریبی مارکیٹ کے لوگوں نے پہنچ کر بمشکل انہیں کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال لے گئے۔ جہاں علاج کے دوران ویشنوی کی موت ہوگئی۔ بچی کی موت پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر