Latest News

رہائی فاونڈیشن نے دیوبند میں کیا قانونی سیل کے دفتر کا قیام، خواتین اور غربیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے لئے پیش رفت۔

رہائی فاونڈیشن نے دیوبند میں کیا قانونی سیل کے دفتر کا قیام، خواتین اور غربیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے لئے پیش رفت۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
ضرورتمندوں کی مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم”رہائی فاو ¿نڈیشن“کے سرپرست عدیل صدیقی ایڈوکیٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ انہوں نے خواتین اور غریب بے سہارا افراد کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کی غرض سے دیوبند میں قانونی سیل کا ایک دفتر قائم کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دفتر کے ذریعہ سے رہائی فاو ¿نڈیشن دیوبند اور قرب وجوار کی خواتین اور متاثرہ افراد وقانونی مدد کے خواہشمند لوگوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرائی جائے گی تاکہ ان کی قانونی دشواریوں کا سدباب ہوسکے۔
عدیل صدیقی ایڈوکیٹ نے دیوبند میں قائم کردہ ”قانونی سیل“کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جن افراد یا خواتین کو قانونی مدد کی ضرورت ہو وہ ہمارے قانونی سیل کے دفتر سے رابطہ قائم کرکے قانونی صلاح ومشورہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رہائی فاو نڈیشن کے تشکیل کردہ پینل میں شامل وکلاءایسے افراد کی مدد کریں گے اور انہیں انصاف دلائیں گے ۔ عدیل صدیقی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ آئین کی دفعہ 39Aدفعہ14و (1)22کی رو سے عدالت یا صوبائی حکومت کو یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ سبھی کو یکساں انصاف کس طرح ملے اور یہ کہ کوئی شخص غربت،افلاس یا کسی دیگر وجہ سے انصاف سے محروم نہ رہ جائے۔اسی طرح کی قانونی مدد کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے قانونی امداد فراہم کرانے کا نظم کیا جاتا ہے ۔عدیل صدیقی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ رہائی فاو نڈیشن قانونی مددگار کلینک قانونی مدد کے خواہشمند افراد کی شکایات ومسائل کو حل کرانے کے ساتھ ساتھ ان غریب خواتین کی قانونی مفت مدد کرے گا جن کی مالی حالت بہت زیادہ کمزور ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قانونی مددگار کلینک خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنے اور انہیں قانونی صلاح ومشورہ دینے کے ساتھ ہر طرح کی قانونی مدد،شادی سے متعلق پیش آنے والے دشواریوں کے حل کے لئے مدد ،عدالتوں میں سماعت کے دوران ان کی مدد کرنا اور شکایات کے ازالے کے لئے پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیوبند میں قائم کیا جانے والا یہ قانونی سیل نئی دہلی فاونڈیشن کے تحت قانونی خدمات انجام دے گا ۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر یاد دلایا کہ دیوبند میں موجود قانونی سیل کے دفتر سے رابطہ کرکے خواتین ومرد مفت قانونی صلاح ومشورہ لے سکتے ہیں ۔رہائی فاو ¿نڈیشن ہمہ وقت لوگوںکی مفت قانونی مدد کے لئے تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر