Latest News

پنجاب کے آئی جی ایس ایس پرمار اور ایس ایس پی ہرجیت سنگھ نے کیا مدرسہ دارالعوام کا دورہ۔ ہمیں یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے: افسران۔

پنجاب کے آئی جی ایس ایس پرمار اور ایس ایس پی ہرجیت سنگھ نے کیا مدرسہ دارالعوام کا دورہ۔ ہمیں یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے: افسران۔
لدھیانہ: ریاست پنجاب میں عیسائیوں پر ہوئے حملہ کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل پایا جسکے تحت پنجاب پولیس کے سینئر افسران جگہ جگہ پہنچ کر خود تفتیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اس موقع پر آئی جی بارڈر رینج ایس ایس پرمار ، ایس ایس پی جگراوں ہرجیت سنگھ، اور ڈی سی بی کے ہمراہ مدرسہ دارالعوام قادریہ قصبہ بسیاں پہنچے جہاں پر انہوں نے طلباء اور مدرسے کے ذمیداران حضرات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم حاجی مرسلین صاحب نے آئی جی پرمار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اس وقت ریاست میں اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے، مشترکہ اور باہمی محبت کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کررہی ہے اور آئی جی پرمار کی قیادت میں پنجاب کے اندر خالصتانی دہشت گردوں کے ملکی اور غیر ملکی نیٹ ورک کو تباہ کیا جا رہا ہے، یہ قابل تحسین ہے عمل ہے ۔ 
اس موقع پر آئی جی پرمار نے پولیس کے ساتھ ملک کے فساد زدہ علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی یکجہتی کی حفاظت کی جائے
اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے ہمیں یہاں کا نظام اور طلباء کی ایکٹ و ٹی دیکھ بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے ہندوستان میں ہر مذہب ہر ذات اور مختلف ثقافتوں کے لوگ بغیر کسی امتیاز کے ایک ساتھ برابر کے حقوق حاصل کر رہے ہیں۔

عثمان وارد۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر