Latest News

جمعیۃ علماء بڈھانہ تحت جلسہ سیرت النبی کا انعقاد، سابقہ مہم کے تحت 10 پروگرام منعقد کیے جائینگے۔

جمعیۃ علماء بڈھانہ تحت جلسہ سیرت النبی کا انعقاد، سابقہ مہم کے تحت 10 پروگرام منعقد کیے جائینگے۔
مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کی زیر اہتمام گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 10 جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، گذشتہ رات پہلا جلسہ سیرت النبی چندھیڑی روڑ پر واقع مسجد مدرسہ اسلامیہ مشرقی قصبہ بڈھانہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت حافظ شیردین صدر جمعیت علماءبڈھانہ نے کی۔ 
اس موقع پر حافظ اللہ مہر نے کہا کہ جمعیة علماءکی جانب سے گزشتہ سال بھی ماہ ربیع الاول میں 10 پروگرام منعقد کیے گئے جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے عشق رسول کے حوالے سے تفصیلی بیان کیا۔ حافظ شیردین نے حضرت محمدﷺ کے حسن و جمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی شان بے مثال تھی، آپ جیسا حسین و جمیل انسان دنیا میں کوئی نہیں آیا ان کی خوبصورتی ہر چیز پر عیاں تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے مو ¿رخین ان کی خوبیاں لکھتے ہیں۔حافظ شیردین نے کہا کہ حضرت محمد کا ہر طریقہ مثالی ہے۔ جلسہ کا اختتام مولانا آصف اصلاحی کی دعا ءپر ہوا۔
جلسے کے کنوینر جمعیت علماءہند بڈھانہ کے ضلع سیکریٹری اور میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے بتایا کہ قصبہ میں دیگر مقامات پر بھی جلسے منعقد ہوں گے۔ جس میں سیرت رسول کے متعلق خطاب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بڈھانہ یونٹ نے گزشتہ سال جلسہ سیرت النبی کا آغاز کیا تھا،جو امسال بھی جاری ہے ۔اس موقع پر حافظ کامل صدیقی، حافظ ہارون امام مسجد موتیہ، مولانا صابر امام مسجد سہیل، قاری تاج محمد امام مسجد قاسمی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر