Latest News

ضلع میں مسلسل پھیل رہا ڈینگو بخار، 73 تک پہنچی ڈینگو متاثرہ مریضوں کی تعداد۔

ضلع میں مسلسل پھیل رہا ڈینگو بخار، 73 تک پہنچی ڈینگو متاثرہ مریضوں کی تعداد۔

سہارنپور/دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع میں ڈینگو بخار کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ آج بخار میں مبتلا چار مریضوں کا ڈینگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈینگو کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ضلع میں ڈینگو کے 73 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود محکمہ صحت ڈینگو کی وباءکو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج چار مریضوں میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی بخار کے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن افسران سست نظام کی وجہ سے حکومت کے منصوبے کو ناکام کررہے ہیں۔ ضلع کے سرساوہ میں ڈینگو کے دو مریض سامنے آنے سے آس پاس خوف پھیل گیا۔سہارنپور شہری علاقے میں ڈینگو کے دو مریض سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کی مہم پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک کا کہنا ہے کہ جہاں ڈینگو کے مریض کی تصدیق ہوتی ہے، مریض کے آس پاس کے 60 گھروں کا نمونہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایسے میں لوگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ڈینگو سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیم گورنمنٹ میڈیکل کالج، ضلع ہسپتال جا کر وہاں بخار کے مریضوں کے نمونے لے کر تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگو کے مریض صرف دوائیوں سے گھر بیٹھے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ایک یا دو مریضوں کو چھوڑ کر سب کا علاج گھر پر ہو رہا تھا۔ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر شیونکا گوڈ نے بتایا کہ آج بھی چار مریضوں میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر