Latest News

گیان واپی مسجد میں بند تہہ خانے کے سروے پر ۲؍ نومبر کو سماعت۔

گیان واپی مسجد میں بند تہہ خانے کے سروے پر ۲؍ نومبر کو سماعت۔
وارانسی: اترپردیش کے وارانسی کی ایک ضلع عدالت نے جمعہ کو گیان واپی مسجد احاطے میں بند پڑے دو تہہ خانوں کے سروے کی رپورٹ کی روشنی می ںہندو فریق کی عرضی پر ۲ نومبر کو سماعت کرے گی۔ عدالت نے مسلم فریق کے وکلاء کی جانب سے وقت پر اعتراض داخل نہ کرنے پر ۱۰۰ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سرکاری وکیل مہندر پانڈے نے بتایاکہ ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے اس سے قبل عدالت میں گیان واپی احاطے میں بند پڑے تہہ خانوں کے سروے کی اپیل کی تھی، عدالت نے مسلم فریق کو اس ضمن میں اعتراض داخل کرنے کے لیے وقت دیا تھا انہو ںنے بتایاکہ مسلم فریق اپنا اعتراضـ داخل کرنے کےلیے عدالت سے آج اور وقت طلب کیا جس پر عدالت نے انہیں ۱۰۰ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر