Latest News

دیوبند میں مشتبہ حالات میں ٹیلر کی دکان میں آگ لگنے سے جملہ سامان جل کر خاکستر۔

دیوبند میں مشتبہ حالات میں ٹیلر کی دکان میں آگ لگنے سے جملہ سامان جل کر خاکستر۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
رات کے وقت ایک ٹیلر کی دوکان میںمشتبہ حالات میں آگ لگ جانے سے دوکان میں رکھے نئے اور قیمتی کپڑوں سمیت تمام سامان جل کر خاک ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا ۔پولیس آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیق کررہی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق محلہ خانقاہ میں عید گاہ کے قریب رہنے والے سلیم ولد شمیم کی کپڑے سینہ کی دوکان ہے ۔سلیم کپڑوں کے سلائی کرکے اپنے گھریلو اخراجات پورا کرتا ہے ۔اتوار کی رات میں تقریباً 2بجے نامعلوم وجوہات کے سبب دوکان میں اچانک آگ لگ گئی اور جب آگ کے شعلے دوکان سے باہر نکلنے لگے تو آگ اور دھوئیں کو دیکھ کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور انہوں نے سب سے پہلے فائر برگیڈ بعد ازاں دوکان کے مالک کو آگ لگنے کی اطلاع دی ۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس نے تھوڑی سی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس وقت تک دوکان میں رکھے تمام کپڑے اور دیگر سامان خاکستر ہوچکا تھا یہاں تک کہ سلائی مشینیں اور دیگر سامان بھی مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا ۔آگ لگنے کی واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس بھی مو قع پر پہنچ گئی اور اس نے آگ لگ جانے کے سبب سے متعلق معلومات کیں ۔متاثرہ ٹیلر سلیم نے بتایا کہ دوکان میں آگ لگ جانے کیوجہ سے اس کو دو لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔خانقاہ پولیس چوکی کے انچارج کا کہنا ہے کہ پولیس آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی غرض سے جانچ میں مصرروف ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر