Latest News

دیوبند میں دیوار کے تنازعہ میں ہوئی مارپیٹ میں ورکشاپ مالک کی موت، پڑوسی دکان کے مالک سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات میں مصروف۔

دیوبند میں دیوار کے تنازعہ میں ہوئی مارپیٹ میں ورکشاپ مالک کی موت، پڑوسی دکان کے مالک سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات میں مصروف۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے مجنوں والا روڈ پر واقع ٹریکٹر ورکشاپ کے باہر ایک دیوار کی تعمیر کو لیکر ایک ہی فرقہ کے دو لوگوں میں ہوۓ تنازع میں ورکشاپ کے مالک اور اس سے ملحقہ ایک دوکاندار کے درمیان تلخ کلامی اور مار پیٹ کے ساتھ دھکے دئیے جانے کے سبب ورکشاپ کے مالک کے سڑک پر گر کر زخمی ہوجانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ تفصیل کے مطابق محلہ پٹھانپورہ کے باشندہ 55سالہ سرور خان کا مجنو والا روڑ پر خان ٹریکٹر کے نام سے ورکشاپ ہے بتایا جاتا ہے کہ سرور خان نے اپنی دوکان کے باہری حصہ میں ایک باو ¿نڈی تعمیر کرائی تھی لیکن ورکشاپ سے ملحق دوکاندار نے پیر کے روز دوکان پر پہنچتے ہی تعمیر شدہ باو ¿نڈری کو توڑ دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ورکشاپ کے برابر میں واقع دوکان مالک منیر نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ دیوار پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اس کے کچھ حصہ کو منہدم کردیا اسی بات کو لیکر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی اور مار پیٹ ہوگئی ۔مار پیٹ کے دوران دھکے دئیے جانے کے نتیجہ میں سرور خان سڑک پر گر گئے جس کیوجہ سے ان کے سر میں شدید قسم کی چوٹیں آئیں ۔جھگڑے کے دوران وہاں جمع ہوجانے والے لوگوں نے سرور خان کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایالیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔اطلاع ملنے پر کوتوالی انچارج پیوش دکشت مع پولیس فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے سہارنپور بھیج دیا ۔سرور خان کی اچانک موت ہوجانے کیوجہ سے ان کے اہل خانہ میں کہرام برپا ہے ۔کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے تنازع میں برابر والے دوکانداروں کے ساتھ جھگڑے کا یہ واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے بتایا کہ شکایتی تحریر ملنے کے بعد منیر سمیت چار لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر