Latest News

گجرات پل حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ۱۴۱ ہوگئی، ذمہ دار کمپنی کے خلاف کیس درج، ۹؍ گرفتار، کل وزیر اعظم کا موربی دورہ۔

گجرات پل حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ۱۴۱ ہوگئی، ذمہ دار کمپنی کے خلاف کیس درج، ۹؍ گرفتار، کل وزیر اعظم کا موربی دورہ۔
احمدآباد: گجرات کے موربی میں کل شام برطانوی دور کا ایک کیبل بریج گرنے کے حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد ۱۴۱ تک پہنچ گئی ہے۔بچاؤ اور امدادی کارکنوں نے تقریباً ۱۷۷ افراد کو بچا لیا ہے اور ٹیمیں کئی دوسرے لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔جب یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا تو تقریباً پانچ سو افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سسپنشن بریج پر موجود تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کیبل بریج کو سہارا دینے والی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں اس پر موجود لوگ نیچے دریا میں جا گرے۔پل حادثے میں پولس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پیر کو پل کا رکھ رکھائو کرنے والی اوریروا کمپنی کے منیجر ، حال ہی میں اس برج کی ریپرنگ کرنے والے دو کانٹریکٹر اور دو ٹکٹ کلرک سمیت ۹ لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ راج کوٹ کے آئی جی اشوک کمار نے شام کو پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی، انہوں نے کہاکہ پچاس لوگوں کی ٹیم معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ اس حادثے کےلیے ذمہ دار بڑے لوگوں کو کب گرفتار کیاجائے گا، اس سوال پر آئی جی نے کہاکہ ابھی تک جن کا کردار سامنے آیا ہے انہیں گرفتار کرلیاگیا ہے جیسے جیسے نام سامنے آئیں گے ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی مچھو ندی پر بریج (پُل) حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے منگل کے روز موربی جائیں گے۔ پیر کو گجرات وزیر اعلی کے دفتر میں ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم منگل کی سہ پہر موربی کا دورہ کریں گے اور مچھو ندی پر پُل کے گرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں۔ وہ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر