مولانا سید محمود مدنی دنیا کی با اثر شخصیات میں شامل، ہندستان میں پہلا اور دنیا میں پندرواں مقام, پرسن آف دی ایئر قرار دیئے جانے پر پیش کی گئی مبارکباد۔
اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے تازہ فہرست برائے 2023ء جاری کی۔ جس میں جمعیۃ علماءہند کے قومی صدر اور معروف مذہبی رہنما مولانا محمود مدنی کو دنیا بااثر مسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔ وہ اس فہرست میں بھارت کے سب سے بااثر عالم اور مذہبی وسماجی رہنماء منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ہندستان کے اعتبار سے پہلے نمبر ہیں اوردنیا کے اعتبار سے انہیں پندواں مقام دیاگیا ہے، ساتھ انہیں پرسن آف دی ایئر کا اعزازسے نوازا گیا۔
پانچ سو افراد پر مشتمل اس فہرست میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے حیات (سیاست ، سماجیات،تعلیم ، اسکالرشپ، سائنس) وغیرہ سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات شامل ہیں، مگر ٹاپ50 میں مولانا محمود مدنی اکیلے ہندستانی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مولانا محمود مدنی کو تمام پانچ سو شخصیات میں سے پرسن آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس نے مولانا محمود مدنی کی عظیم ملی و سماجی خدما ت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے ہندستان میں مسلمانوں کے حقوق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔ ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلے میں فتوی حاصل کرکے ملک بھر میں دہشت گردی مخالف کانفرنسیں کیں، جن کا بھارت کے مسلمانوں پر گہرا اثر پڑا۔ان کی جماعت جمعیة علما ئے ہند جو سوسال قبل قائم ہوئی ہے وہ ماضی میں متحدہ قومیت کی علم بردار رہی ہے۔ مولانا محمودمدنی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے متحدہ قومیت کے اس تصور کو زندہ رکھا ہے اور اس طاقت کے ذریعہ وطن میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
مولانامحمود مدنی کو مذکورہ اعزاز ملنے پر یہاں جمعیت علماء ہند کے کارکنان اور علماءو دانشوران نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ ا س سلسلہ میں مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے کہاکہ مولانا سید محمود اسعدمدنی کی سماجی، ملی اور ملکی خدمات قابل تعریف ہیں، وہ گزشتہ طویل عرصہ سے ملک و ملت کی عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے، انہوںنے کہاکہ حضرت والا اپنے بزرگوں کے نام اور کارکاموں کو نہایت دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں۔دعاءگو ہیں کہ اللہ پاک مولانا مدنی کی عمر میں صحت و سلامتی کے ساتھ برکت عطافرمائے۔
جمعیۃ علماءہند کے ضلع سکریٹری سید ذہین احمد نے جمعیة علماءکے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی پرسن آف ایئر کااعزاز دیئے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مدنی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، حضرت مدنی ملک میں امن وسلامتی اور بھائی چارے کی بقاءکے لئے جو کام کررہے ہیں اس کی تمام طبقات میں ستائش کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ مولانا مدنی عظیم خدمات اور کاوشوں کے سبب آج ملک و بیرون و ملک میں ان کی بے لوث خدمات کی تعریف ہورہی ہے،جو ہم خدام جمعیة لئے انتہائی مسرت اور خوشی کا مقام ہے۔
جمعیۃ علماءمجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے مولانا محمود مدنی کو دنیا کی بااثرشخصیات میں شامل کئے جانے اور پرسن آف ایئر منتخب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی اپنی مخلصانہ خدمات کے سبب پوری دنیا میں مقبول ہیں، وہ ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ ملک کے دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کی آواز ہیں، جو مسلسل مظلومین کی لڑائی لڑرہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حضرت مدنی اپنی خاندانی روایتوں کے مطابق ہمیشہ حکومتوں کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ،جس سے ہم کارکنان جمعیۃ کو ہمت و طاقت ملتی ہے، مولانا قاسمی نے حضرت کی مدنی کی صحت و سلامتی کے لئے دعاءکی۔
جمعیۃ علماء رامپور منیہاران کے صدر مفتی عارف مظاہری، مدنی ٹوراینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی، جمعیۃ علماءہند کے ضلع سکریٹری مولانا ابراہیم قاسمی، سلیم احمد عثمانی، جمعیت علماء ہند کے نوجوان سرگرم رکن مفتی ذاکر قاسمی وغیرہ نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس حسن انتخاب، پر خوشی کا اظہارکیا اور مولانا سید محمود اسعد مدنی کی سماجی اور ملی و مذہبی خدمات کو لائق ستائش اور قابلِ تقلید قرار دیا۔
0 Comments