دہلی پولیس نےدی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے گھر کی تلاشی لی۔
نئی دہلی: دہلی پولیس معروف ویب پورٹل دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن اور ایڈیٹر ایم کے وینو کے دہلی میں گھر پر چھاپے مار رہی ہے،انڈین ایکسپریس نے یہ بریکنگ نیوز دی ہے ۔بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کی شکایت پر ان کے اور دیگر ایڈیٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعدیہ کارروائی ہورہی ہے ۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پولیس ان کے ڈیوائس کی جانچ کرے گی اور ثبوت جمع کرے گی۔ پولیس نے کہا کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے اور کرائم برانچ کی ٹیمیں صرف چھاپے مار رہی ہیں۔