Latest News

ڈاکٹرمولانا تمیم احمد قاسمی کی "منتخب مضامین" ایک جامع کتاب۔

ڈاکٹرمولانا تمیم احمد قاسمی کی "منتخب مضامین" ایک جامع کتاب۔
شعبہ نشرواشاعت انجمن قاسمیہ پیری میٹ چنئی ٹمل ناڈو انڈیا کی اطلاع کے مطابق ڈاکٹرمولانا تمیم احمد قاسمی۔چیرمین۔ آل انڈیا تنظیم فروغ اردو, بانی و ناظم۔انجمن قاسمیہ چنئی، سیکرٹری۔جمعیۃ علماء ہند ٹمل ناڈو کی جامع کتاب "منتخب مضامین" زیر ترتیب ہوکر طباعت کے مراحل سے گذر رہی ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد منظر عام آجائے گی۔جس میں عام فہم انداز میں اصلاحی موضوعات پر مختلف مضامین جمع کیے گئے ہیں۔
اسلامی مہینوں کی فضلیت واہمیت و خصوصیت،مثلاً ماہ محرم تاریخ کے آئینے میں، حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت،یوم عاشورہ کی اہمیت، ماہ صفر کی حقیقت،ماہ ربیع الاول کی فضلیت،سیرت النبی ﷺ، ماہ ربیع الثانی کی فضلیت، ماہ جمادی الاول کی اہمیت، ماہ جمادی الاخر میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات، ماہ رجب کی اہمیت، واقعہ معراج النبی، ماہ شعبان اور شب برات کی فضلیت، روزے کی خصوصیات اور معنوی اثرات،زکوۃ کے متعلق اہم معلومات، احکام رمضان اور مسائل زکوۃ، شب قدر اور اسکی فضلیت، عید الفطر امت مسلمہ کے لیے انعام الہی کا دن، ماہ شوال کی فضلیت، ماہ ذی قعدہ کی فضلیت، عشرہ ذی الحجہ کی خصوصیت اور فضلیت ،احکام قربانی، دین اسلام میں حج کا تصور، میدان عرفات میں ہمارے بنی کا آخری پیغام، عید الاضحی کا پیغام اور دیگر علمی،دینی،اصلاحی، ادبی،مضامین وغیرہ مظہر جمال ہےاور قابل اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اس کتاب میں علماء ذی وقارکی تقاریظ ہیں۔جو دینی وعملی میدان میں معتمدومعتبر ہیں۔استاذ العلماء شیخ الادب حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مدراسی دامت برکاتہ نائب مہتمم و محدث دارالعلوم دیوبند، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ کے علوم و معارف کا ترجمان بقیہ السلف حضرت مولانا سید محمد شاہد الحسنی دامت برکاتہ امین عام جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور، نواسہ شیخ الاسلام حضرت مدنی رحمتہ اللہ علیہ نائب امیر الہند حضرت مفتی سید سلمان صاحب منصور پوری مدظلہم استاذ الحدیث دارالعلوم دیوبند، ترجمان اہلسنّت حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری مدظلہم استاذ الحدیث دارالعلوم دیوبند، فخرجنوب استاذ الاساتذہ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی واردو مدراس یونی ورسٹی،قاضی شریعت حضرت مولانا سید عبدالرحمن صاحب معدنی وانمباڑی مدظلہم گورنمنٹ قاضی ضلع ترپاتور، عارفؔ باللہ حضرت مفتی سبیل احمد صاحب قاسمی مدظلہم صدر جمعیت علماء ٹمل ناڈو، اورمفتی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی نقشبندی اویسی مدظلہم مہتمم جامعہ قاسمیہ چنئی،کے تقریظات کو بھی اس کتاب میں بطور تبریک پیش کی گئی ہیں۔تخلص واختصار کے ساتھ ظاہری ومعنوی خوبیوں سے لبریز یہ کتاب مختلف و متنوع مضامین پر مشتمل ہے۔اس گلدستہ مضامین میں مختلف رنگوں کے پھول ہیں۔جن کی خوشبو کتاب پڑھتے ہوئے قارئین محسوس کریں گے۔ امید ہے کہ حلقہ اہل علم میں یہ کتاب تحسین کی نگاہوں سے دیکھی جائے گی۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے اسے قبولیت عامہ و تامہ نصیب فرمائے۔آمین۔اس کتاب کا PDF FILE بھی دیاگیا ہے۔استفادہ حاصل کریں۔

منتخب مضامین PDF FILE 👆

شعبہ نشرواشاعت۔ انجمن قاسمیہ پیری میٹ چنئی ٹمل ناڈو انڈیا
anjumanqasimiyah@gmail.com
9940251340
9444192513

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر