Latest News

مولویوں کو پیسہ، پجاریوں کو کیوں نہیں: انوراگ ٹھاکر۔

مولویوں کو پیسہ، پجاریوں کو کیوں نہیں: انوراگ ٹھاکر۔
شملہ: اطلاعات و نشریات اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مولویوں کو پیسے دیتے ہیں لیکن پجاریوں کو کیوں نہیں دیتے۔ٹھاکر نے ہفتہ کو یہاں دوردرشن کنکلیو میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج نوٹوں پر لکشمی اور گنیش کی تصویروں کی بات کر رہے ہیں، وہ اور ان کی پارٹی کے لیڈر بھگوان رام کے مندر کی مخالفت کرنے والے ہیں۔ ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے والوں کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔انہوں نے کیجریوال کو انتشار کی علامت قرار دیا۔ ٹھاکر نے کیجریوال سے پوچھا کہ اگر مولویوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے تو پجاریوں کو کیوں نہیں؟انہوں نے کہاکہ ”کانگریس لیڈر بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی آٹھ سال کی مرکزی حکومت ہے اور پانچ سال کی ریاستی حکومت ہے۔ ہم ترقی کرتے تھے، کانگریس مخالفت کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست کے تمام 68 اسمبلی حلقوں میں وجے سنکلپ مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی بدعنوانی میں لت پت ہے جب کہ بی جے پی نے ترقیاتی کام ایمانداری سے کیے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر